کیا بلوچستان کا آئندہ بجٹ عوام دوست ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
بلوچستان کے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ محکمہ خزانہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ 20 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ بجٹ کا مجموعی حجم 10 کھرب روپے سے زائد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی قمیت میں کمی کیوں ہو رہی ہے؟
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ مالی سال کا غیر ترقیاتی بجٹ 800 ارب اور صوبائی پی ایس ڈی پی کے 250 ارب تک ہونے کا امکان ہے۔
تعلیم، صحت اور امن و امانمحکمہ تعلیم کے لیے 170 ارب جب کہ صحت اور امن وامان کے لیے 100 ارب روپے رکھے جائیں گے۔ صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاق کی طرز پر کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ بجٹ میں تعلیم اور صحت کو ولیم ترجیح دی جائے گی۔ بجٹ کی تیاری کے لیے محکمہ خزانہ نے 12 ماہرین کی خدمات کنٹریکٹ پر حاصل کی ہیں۔حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مثالی قرار دے رہی ہے۔
دوسری جانب 2 روز قبل وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی کی ملاقات کی جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:کیا پاک بھارت تنازع کے بعد بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں تیزی ہوئی ہے؟
اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کی مجموعی ترقی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ اپوزیشن کا مثبت کردار جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہے۔
بجٹ میں عوامی مفاد ترجیح دی جائے گیان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت شفافیت اور مشاورت کے اصولوں پر کار بند ہے۔ بجٹ میں عوامی مفاد اور صوبائی ضروریات کو ترجیح دی جائے گی۔ ترقیاتی منصوبوں میں عوامی نمائندوں کی مشاورت کو اہمیت حاصل ہے۔
عوام دوست بجٹ نہیں دیکھاوی نیوز سے بات کرتے ہوئے کوئٹہ کے مقامی تاجر مقدس احمد نے کہا کہ ہر بار عوام کو کہا جاتا ہے کہ بجے عوام دوست اور مثالی ہوگا، لیکن اپنی زندگی کے 35 برسوں میں عوام دوست بجٹ نہیں دیکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے سال کے ساتھ عوام مہنگائی کی چکی میں پستی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ بجٹ میں غیر ضروری ٹیکسز کا عائد کیے جانا ہے۔ ان ٹیکسز کی وجہ سے مہنگائی بڑھتی ہے اور عوام اس چکی میں پستی رہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوامی نوعیت کے نئے منصوبے شامل کرے جس سے عوام کو براہ راست فائدہ ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امن و امان بلوچستان بجٹ تعلیم سرفرازبگٹی صحت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان بجٹ تعلیم سرفرازبگٹی آئندہ مالی سال میں عوامی عوام دوست میں عوام کے بجٹ سال کے کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ
حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے اور سندھ کے دیگر اضلاع میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومر، یلو لائن بی آر ٹی کے پی ڈی ضمیر عباسی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو یلو لائن بی آر ٹی اور ریڈ لائن بی آر ٹی کے ترقیاتی کام میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔
کراچی میں ای وی ٹیکسی سروس شروع کرنے اور پنک اسکوٹیز اسکیم کے دوسرے مرحلے پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو آگہی دی گئی۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ امید ہے کہ ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں آئندہ ہفتے تک کراچی میں پہنچ جائیں گی، کراچی کے عوام کے لئے ڈبل ڈیکر کا روٹ شروع کرنے کے ساتھ ساتھ ای وی بسز کے نئے روٹ بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔
صوبائی سینئر وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ دسمبر تک ای وی ٹیکسی شروع کرنے اور حالیہ مالی سال مزید پانچ سو بسیں لانے ارادہ رکھتی ہے، سندھ کے دیگر اضلاع میں بہت جلد پیپلز بس سروس کے نئے روٹس بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے ٹرانسپورٹ حکام کو نئے روٹس کے حوالے سے آپریشنل تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات کی۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں خواتین اور طالبات کو اسکوٹیز چلانے کی تربیت دینے کا سلسلہ بھی شروع کیا جارہا ہے، یلو لائن بی آر ٹی پر شب و روز کام جاری ہے، حکومت سندھ یلو لائن بی آر ٹی پر کام جلد از جلد مکمل کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ یلو لائن بی آر ٹی کے ترقیاتی کام میں تیزی لائی جائے، ڈیپوز کا کام بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے اور کہا کہ تاج حیدر پل کے دوسرے حصے کا کام جلد شروع کیا جائے گا، تاج حیدر پل پر دو طرفہ ٹریفک آج سے چلائی جارہی ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یلو لائن بی آر ٹی میں حائل یوٹلٹیز کی منتقلی جلد یقینی بنائی جائے، تاکہ کام کی رفتار متاثر نہ ہو۔