پاک بھارت جنگ میں سیز فائر کے بعد چاہت فتح علی خان بھی پیچھے نہیں رہے اور انھوں نے وطن کی محبت میں ایک نیا نغمہ جاری کرکے جنگ میں اپنا حصہ ڈال دیا ہے۔

چاہت فتح علی خان نے اس بار وطن سے محبت کے اظہار کےلیے نیا ملی نغمہ ’میرے وطن میرے چمن‘ ریلیز کیا ہے۔

اپنے منفرد انداز کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے والے ’’خود ساختہ گلوکار‘‘ چاہت فتح علی خان نے یہ ملی نغمہ 14 مئی کو اپنے یوٹیوب چینل اور انسٹاگرام پر جاری کیا تھا۔

گانے کی ویڈیو کا دورانیہ چار منٹ 21 سیکنڈ پر مشتمل ہے اور اسے اب تک ہزاروں ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: چاہت فتح علی خان

پڑھیں:

لائن آف کنٹرول متاثرین کے لیے بڑا ریلیف, امدادی پیکج جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے لائن آف کنٹرول متاثرین کے لیے امدادی پیکج جاری کردیا۔لائن آف کنٹرول پر قربانیوں کے اعتراف میں ایل او سی متاثرین کیلئے بڑا ریلیف سامنے آگیا ہے. جس میں وفاق نے 53 کروڑ 20 لاکھ روپے کا امدادی پیکج جاری کردیا ہے۔وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کو ریلیف فنڈ منتقل بھی کردیا ہے. گولہ باری سے زخمی و شہداء کے ورثاء کو معاوضہ دیا جائے گا۔فنانس  ڈویژن نے وزیراعظم پاکستان پیکج کے تحت ون ٹائم گرانٹ جاری کی ہے. ادائیگی 15 مئی 2025 کی تاریخ کے تحت سرحدی کشیدگی کے متاثرین کے لیے کی گئی ہے۔سیز فائر لائن انسیڈنٹ ریلیف فنڈ کے تحت رقم ضلعی سطح پر منتقل ہوگی جب کہ بورڈ آف ریونیو آزاد کشمیر کو فنڈز کی تقسیم کا مکمل بریک اپ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔متاثرین کو رقم کی فوری اور شفاف ادائیگی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں. آزاد کشمیر حکومت پہلے ہی شہداء کے ورثاء کو 10، 10 لاکھ روپے ادا کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر بھارتی حملے کے بعد چوبیس گھنٹے کے اندر ورثا کو رقوم ادا کی گئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • لائن آف کنٹرول متاثرین کے لیے بڑا ریلیف, امدادی پیکج جاری
  • پاک فوج کی دشمن کو یلغار، نیا نغمہ جاری
  • معرکہ بنیان مرصوص کی تکمیل  ’’یلغار‘‘ نامی خصوصی نغمہ جاری 
  • بھارت کے خلاف پاک فوج کی شاندار کارروائیوں پر چاہت فتح نے نغمہ جاری کردیا
  • معرکہ بنیان مرصوص کی تکمیل؛ ’’یلغار‘‘ نامی خصوصی نغمہ جاری
  • معرکہ بنیان مرصوص کی تکمیل پر آئی ایس پی آر کی جانب سے خصوصی نغمہ جاری
  • چاہت فتح علی خان کا ملی نغمہ جاری ’یہ براھموس سے زیادہ خطرناک ہے‘
  • محکمہ خزانہ کا سپیشلائزڈہیلتھ کوبجٹ جاری
  • گرمیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا