پرانے، بند اور ناقابلِ استعمال جنکو پلانٹس کی نیلامی 19 مئی کو ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
پرانے، بند اور ناقابلِ استعمال جنکو GENCO پلانٹس کی نیلامی 19 مئی کو ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیلامی کی تقریب GENCO ہولڈنگ کمپنی کے دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ نیلامی صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ نیلامی کا عمل شفاف اور غیر جانب دار انداز میں مکمل کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق چاروں سرکاری پاور جنریشن کمپنیوں کے نمائندگان تقریب میں شریک ہوں گے، نیلامی میں اسٹیک ہولڈرز اور میڈیا کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے، نجکاری کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
حکام کے مطابق وزیرِ اعظم پاکستان کی ہدایات پر چاروں سرکاری پاور جنریشن کمپنیوں کے پُرانے، بند اور ناقابلِ استعمال پاور پلانٹس کو نیلامی کے ذریعے فروخت کرنے کا عمل شروع کردیا ہے، قبل ازیں بولیوں کی جانچ کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا، دوسرا مرحلہ قومی اخبارات میں اشتہار کے ذریعے 17 اپریل کو شروع کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کان صاف کرنے میں ایئربڈز اور روئی کا استعمال خطرناک قرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کان کی صفائی کے لیے روئی یا ایئربڈز کا استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
طبی ماہرین نے عام طور پر کان کے میل صاف کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی روئی اور ایئربڈز کے استعمال سے شدید خطرات کے بارے میں عوام کو خبردار کیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق کان کے درد یا انفیکشن کے 70 فیصد کیسز اسی غلط عادت کی وجہ سے سامنے آتے ہیں۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگرچہ لوگ کان کا میل صاف کرنے کے لیے روئی یا ایئربڈز کو ایک عام اور بے ضرر طریقہ سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے، کان میں روئی یا ایئربڈز داخل کرنے سے میل مزید اندر دھکیل سکتا ہے، جس کے نتیجے میں شدید درد، انفیکشن اور کان کے پردے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
طبی ماہرین نے واضح کیا کہ کان کے پردے کو پہنچنے والا نقصان سماعت کی صلاحیت کو متاثر کر سکتا ہے، جس کے طویل مدتی اثرات سنگین ہو سکتے ہیں۔ اسی لیے ڈاکٹرز عوام کو تاکید کرتے ہیں کہ کان کی صفائی کے لیے غیر محفوظ طریقوں سے گریز کریں اور کسی بھی پریشانی کی صورت میں فوراً ماہرِ کان و ناک اور گلے (ENT) سے رجوع کریں۔
مزید یہ کہ ماہرین صحت سفارش کرتے ہیں کہ کان کے میل کو صاف کرنے کے لیے ہمیشہ خصوصی اور محفوظ طبی آلات کا استعمال کیا جائے تاکہ کسی بھی طرح کے نقصان یا پیچیدگی سے بچا جا سکے۔