موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
بلوچستان کے گرم علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
بلوچستان کے گرم علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ پر سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیاگیا۔
محکمہ تعلیم نے کہا کہ گرم علاقوں کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کل سے شروع ہو ں گی ،نوٹیفکیشن کے مطابق ڈھائی ماہ کی تعطیلات 31جولائی تک جاری رہیں گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی تعطیلات
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے دسمبر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی
لاہور میں فضائی آلودگی برقرار تاہم محکمہ موسمیات نے دسمبر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 200 سے زائد ریکارڈ کیاجارہا ہے۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں شرح 400 سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔
پنجاب کے دیگر شہروں گوجرانوالہ، گجرات اور ملتان میں بھی فضا زہرآلود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے شروع میں بارشوں کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایک ہفتے تک ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اورگردونواح میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم بھی خشک رہے گا۔
مری، گلیات اور گردو نواح موسم سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور چند مقامات پر ہلکی دھند متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہےگا تاہم پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنےکا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورشمالی اضلاع میں سرد رہنےکا امکان ہے۔