اداکارہ ثنا کی جم میں ورزش کی بولڈ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
تین دہائیوں تک فلم انڈسٹری میں راج کرنے والی ثنا کو جنون کی حد تک فٹنس کا شوق ہے اور وہ جم سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ ثنا نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ جم میں ورزش کر رہی ہوتی ہیں۔
ثنا نے اس ویڈیو میں سیاہ رنگ کی بغیر آستین والی بنیان نما ٹی شرٹ اور ٹراؤز پہنا ہوا ہے۔ یہ قدرے مختصر اور جم میں عمومی طور پر استعمال ہونے والا تنگ سا لباس ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Sana Nawaz (@sana_fakhar)
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثنا اس لباس میں مختلف وزشیں کر رہی ہیں جن میں ویٹ لفٹنگ بھی شامل ہے۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین کو اداکارہ ثنا کا یہ روپ ایک آنکھ نہ بھایا اور ان کے لباس نے انھیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
صارفین نے لکھا نے کہ لباس کے چناؤ میں اپنے مذہب اور ثقافت کو مقدم رکھنا چاہیے۔ یہ مکمل بے حیائی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ اپنی عمر کا ہی خیال کرلینا چاہیے جب کہ ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ سب جعلی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
رشمیکا مندانا نے خفیہ منگنی کرلی؟ تصویر وائرل
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وجے دیورکونڈا اور اداکارہ رشمیکا مندانا ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، خفیہ ڈیٹنگ کرنے والے اس جوڑے کی منگنی سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وجے اور رشمیکا نے 3 اکتوبر 2025 کو ایک نجی تقریب میں منگنی کی، جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں وجے دیورکونڈا اور رشمیکا دلہن اور دلہے کے لباس میں نظر آ رہے ہیں، جس نے مداحوں میں تجسس پیدا کر دیا کہ کیا یہ ان کی اصل منگنی کی تصویر ہے۔ تاہم بعد میں یہ واضح کیا گیا کہ تصویر ان کی مشہور فلم گیتھا گووندم کے ایک منظر کی ہے، نہ کہ حقیقی زندگی کی تقریب سے تعلق رکھتی ہے۔
تاحال نہ وجے دیورکونڈا اور نہ ہی رشمیکا مندانا نے اپنی منگنی کی خبروں کی تصدیق یا تردید کی ہے، اور دونوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی اس حوالے سے کوئی بیان یا تصویر موجود نہیں۔
یاد رہے کہ یہ جوڑی اپنی نجی زندگی کو میڈیا سے دور رکھنے کے لیے مشہور ہے، تاہم ان کے درمیان ممکنہ رشتے کی خبریں ماضی میں بھی کئی بار سامنے آ چکی ہیں۔