Nawaiwaqt:
2025-07-01@19:08:08 GMT

فخر نہیں، سربسجود ہونے کا دن ہے: قمر زمان کائرہ 

اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT

فخر نہیں، سربسجود ہونے کا دن ہے: قمر زمان کائرہ 

لاہور (نامہ نگار) ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پیپلز پارٹی، سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بڑھکیں مارنے والے کو بالآخر مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا۔ اب مسئلہ کشمیر حل کرانے کا وقت ہے۔ اس کے حل تک خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو گا۔ بھارت کشمیری قوم اور قیادت سے رائے شماری کے وعدے پر عمل درآمد کرائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک کی رہائش گاہ پر سید حسن مرتضی، چودھری منظور احمد اور چودھری اسلم گل کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو گھمنڈ میں شکار قوم کیخلاف فتح دی۔ یہ فخر کرنے کا نہیں اپنی قوم کو شاباش دینے اور سر بسجود ہونے کا دن ہے۔ اس معرکے میں ہم سیاسی، عسکری، میڈیا کے میدان میں اور اخلاقی طور پر جیتے ہیں۔ بھٹو نے جو کام شروع کیا، جسے آصف زرداری نے پایہ تکمیل تک پہنچایا جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ اپنے نانا اور والدہ کی طرح پاکستان کا مقدمہ لڑا۔ پاکستان کی اخلاقی فتح میں چیئرمین بلاول بھٹو کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اپنی کوتاہیوں پر نظر ڈالنی چاہیے اور حکومت اور اداروں کو بھی درگزر کی پالیسی اپنانا چاہیے۔ حکومت میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کرے گی۔ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم 6جہاز گرانے کا کریڈٹ لیتے ہیں تو اڈیالہ کے ساتویں جہاز کا بھی کریڈٹ لیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد جاوید جان، ڈاکٹر خیام حفیظ، احسن رضوی، ثانیہ کامران، بشری منظور مانیکا، چودھری ریاض، عزیز ملک، آغا تقی شاہ، رانا فاروق اشرف، شکیل پاشا، راؤ بابر جمیل بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: قمر زمان کائرہ نے کہا کہ

پڑھیں:

سندھ طاس معاہدے پر کسی فریق کو یکطرفہ فیصلے کا حق نہیں بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم
بھارتی فیصلے کی بین الاقومی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے، سندھو پر حملہ نامنظور،ایکس پر بیان

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے جاری کردہ بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھو پر حملہ نامنظور، ثالثی عدالت کے فیصلے نے بھی توثیق کر دی ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ بھارتی فیصلے کی بین الاقومی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عالمی ثالثی عدالت نے قرار دیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر کسی فریق کو یکطرفہ فیصلے کا حق نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خودمختارپارلیمان ہماری جمہوریت کا دھڑکتا ہوا دل ہے(بلاول بھٹو)
  • آزاد کشمیر: تحریک انصاف کے دو اراکین اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل
  • کبھی کس کو بھی سندھو پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیا جائے گا،سینیٹر عاجز دھامرہ
  • تحریک انصاف کو بڑا دھچکا ، دو اراکین اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل
  • پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہونے پر غور نہیں کر رہی، شرجیل میمن
  • آزاد کشمیر، تحریک انصاف کے 2 اراکین اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل
  • پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سینیئر رہنما چوہدری رفیق نیئر اور وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل
  • خودمختار پارلیمان امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے: بلاول بھٹو  
  • فی الحال وفاق سے پیپلز پارٹی کو وفاق میں شمولیت کی کوئی آفر نہیں کی گئی، شرجیل میمن
  • سندھ طاس معاہدے پر کسی فریق کو یکطرفہ فیصلے کا حق نہیں بلاول بھٹو