مالاکنڈ میں پہاڑی سلسلے میں آگ لگ گئی۔
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
مالاکنڈ میں پہاڑی سلسلے میں آگ لگ گئی۔ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ تقریبا 10کلومیٹر تک پہاڑی سلسلے میں پھیلی ہوئی ہے اور آگ سے بڑے پیمانے پر جنگلی حیات کو نقصان پہنچا ہے۔ترجمان کے مطابق دشوار گزار راستوں کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب پشاور رنگ روڈ پرمیڈیسن کیگودام میں لگی آگ بجھا دی گئی، آگ بجھانے میں 8 فائروہیکلز اور 2 واٹربازر نے حصہ لیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
گورنر سندھ کی ہدایت پر حیدر آباد بزنس کمیونٹی سیل قائم
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاؤس کراچی میں حیدر آباد بزنس کمیونٹی سیل قائم کر دیا گیا۔
گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق رابطے کے لیے ہیلپ لائن نمبرز 1366 اور 99204748-021 جاری کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سیل کا قیام گورنر سندھ کے حالیہ دورۂ حیدر آباد کے دوران تاجروں سے کیے گئے وعدے کی تکمیل ہے، جس کے ذریعے تاجروں کے مسائل متعلقہ اداروں کے تعاون سے ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔