مالاکنڈ پہاڑی سلسلے میں آگ لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
مالاکنڈ میں پہاڑی سلسلے میں آگ لگ گئی، یہ آگ تقریباً 10 کلومیٹر تک پہاڑی سلسلے میں پھیلی ہوئی ہے۔
ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ سے بڑے پیمانے پر جنگلی حیات کو نقصان پہنچا ہے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے بڑے پیمانے پر نایاب درختوں اور خشک گھاس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
ترجمان کے مطابق دشوار گزار راستوں کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب پشاور رنگ روڈ پرمیڈیسن کے گودام میں لگی آگ بجھا دی گئی، آگ بجھانے میں 8 فائروہیکلز اور 2 واٹر باؤزر نے حصہ لیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا مالاکنڈ کو دو الگ ڈویژنز بنانے کا اعلان
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ملاکنڈ ڈویژن کو دو الگ ڈویژنز بنانے کا اعلان کردیا۔
پشاور میں علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری کے لئے مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری کے لئے طویل مشاورت ہوئی اور ملاکنڈ ڈویژن کے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے لئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا اہم اقدام سامنے آیا ہے، انہوں نے ملاکنڈ ڈویژن کو دو الگ ڈویژنز بنانے کا اعلان کیا۔
علی امین گنڈا پور کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملاکنڈ بہت وسیع رقبے پر پھیلا ہوا پہاڑی علاقہ ہے، لوگوں کی سہولت کے لئے اسے دو ڈویژنز میں تقسیم کرنا ضروری ہے، انتظامی یونٹس چھوٹے ہونے سے سروس ڈیلیوری اور گورننس میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے منتخب عوامی نمائندے آپس میں مشاورت کرکے دو الگ الگ ڈویژنز کے قیام کے لئے جزئیات طے کریں۔
دوسری جانب ملاکنڈ ڈویژن کے منتخب عوامی نمائندوں نے وزیر اعلیٰ کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ڈویژن کو دو ڈویژنز میں تقسیم کرنا علاقے کا عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا اور وقت کی اشد ضرورت تھی، ہم اس اعلان پر وزیر اعلیٰ کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔علاوہ ازیں اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے رواں سالانہ ترقیاتی پروگرام پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔