دنیا ماڈرن ڈے کرکٹ کے حساب سے بہت آگے نکل گئی ہے: محمد حارث
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نسبت دنیا ماڈرن ڈے کرکٹ کے حساب سے بہت آگے نکل گئی ہے۔
اسلام آباد میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد حارث نے کہا کہ بطور بیٹرز اور ٹیم ماڈرن ڈے کرکٹ کے پیشِ نظر پاکستان پیچھے ہے، لیکن میں ماڈرن ڈے کرکٹ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہی پریکٹس کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ماڈرن ڈے کرکٹ کو کیسے اپنانا ہے، اسی پر کوچز سے بات ہوتی رہتی ہے، میرا ٹارگیٹ ہے کہ مستقبل کے ایونٹس میں ماڈرن ڈے کرکٹ کے حساب سے کھیلوں۔ قومی کرکٹ ٹیم بھی اگر ماڈرن ڈے کرکٹ کے حساب سے کھیلے گی تو مشکلات کا سامنا نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی بیٹر کےلیے بیٹنگ نمبر بہت ضروری ہوتا ہے، لیکن مجھے کسی بھی بیٹنگ پوزیشن پر بیٹنگ کا موقع ملے تو تیار رہتا ہوں، مجھے مختلف نمبروں پر بیٹنگ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں، میرا مقصد ٹیم کےلیے پرفارمنس دینا ہوتا ہے۔
محمد حارث کا کہنا ہے کہ بابر اعظم سمیت سینئر کھلاڑیوں سے بیٹنگ کے مختلف پہلوؤں پر سیکھتا رہتا ہوں۔ البتہ سینئر کھلاڑی جتنا بھی سمجھا لیں لیکن محنت کھلاڑی نے انفرادی طور پر خود کرنی ہوتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جتنا بھی بڑا بالر یا بیٹر کیوں نا ہو، میچ میں پریشر دونوں اطراف ہوتا ہے۔ کبھی کامیابی ملتی ہے تو کبھی نہیں، لیکن میرا ہدف اپنی شاٹس کے ذریعے بالر پر پہلے حاوی ہونا ہوتا ہے، کھلاڑی کا اعتماد بہت ضروری ہے، کانفیڈنس ہوگا تو پرفارمنس بھی ملے گی۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کا زیادہ قومی کرکٹ ٹیم میں آنے کا راز صرف محنت ہے، خیبر پختونخوا کے کھلاڑی کلب سے لے کر ڈومیسٹک کرکٹ تک تسلسل کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہیں۔
بیٹنگ تکنیک پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں بیٹنگ کی تکنیک اہم ہوتی ہے، تکنیک مختلف صورتِ حال میں کھیلنا آسان بنا دیتی ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا کہ ہوتا ہے کا کہنا
پڑھیں:
محمد رضوان نے ون ڈے کرکٹ میں سنگِ میل عبور کر لیا
راولپنڈی (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک روزہ فارمیٹ میں سنگِ میل عبور کر لیا۔راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف تیسرا اور آخری ایک روزہ مقابلہ محمد رضوان کا 100 واں میچ ہے۔
سری لنکا کے خلاف میچ کے آغاز سے قبل میدان میں محمد رضوان کے اعزاز میں تقریب ہوئی، جس میں ساتھی کھلاڑیوں نے وکٹ کیپر بیٹر کو یادگار موقع پر مبارک باد دی۔
تقریب سے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے گفتگو کی اور کہا کہ محمد رضوان نے گراؤنڈ میں ہمیشہ انرجی دکھائی، ان میں پاکستان کے لیے کھیلنے کی چاہت ہے۔
اس موقع پر نسیم شاہ نے محمد رضوان کو 100 ویں ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کی کیپ پیش کی۔