Islam Times:
2025-07-02@01:09:43 GMT

عربوں کا شر

اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT

عربوں کا شر

اسلام ٹائمز: مہمان نوازی عربوں کا کلچر رہا ہے۔ کل تک جو عرب اپنے مہمانوں کی خاطر مدارت کھجوروں سے کرتے تھے آج پیٹرو ڈالر سے حاصل ہونے والی ترقی کی وجہ سے وہ اپنے خاص مہمانوں کی مہمان نوازی کھجوروں سے زیادہ ”حوروں“ سے کرتے ہیں۔ عربوں کے مہمان خانے اب مہمانوں سے زیادہ صنم خانے بن گئے ہیں۔ جہاں ان کے ”صنم“ سمندر پار سے بھی آ کر ٹھہرتے ہیں۔ کعبے میں کبھی جو صنم ہوا کرتے تھے وہ اب اپنے نئے رنگ روپ کے ساتھ عربوں کی دعوت پر ان کے گھروں میں بھی قدم رنجہ فرماتے ہیں۔ تحریر: سید تنویر حیدر
                      
صدر ٹرمپ کے خلیج فارس کے دورے پر شیخان عرب نے اپنے اس مہمان کی میزبانی کے جو مظاہر دکھائے ہیں اس نے عربوں کی غیرت کو بھرے دربار میں محو رقص دختران عرب کے بکھرے ہوئے گیسووں کی طرح بکھیر کر رکھ دیا ہے۔ اس مقام پر اکبر الہ آبادی کا ایک قطعہ کچھ ترمیم کے ساتھ اس شکل میں نوک قلم تک آیا :
کل سامنے  ٹرمپ کے ناچیں جو بیبیاں
کعبہ بھی پھر زمین میں غیرت سے گڑ گیا
پوچھا جو ان سے آپ کا پردہ وہ کیا ہوا؟
کہنے لگیں کہ عقل پہ عربوں کی پڑ گیا
عربوں کے حرام ریال، حلال کرنے والے ہر جگہ پائے جاتے ہیں۔ ان ریالوں کے ساتھ اگر امریکی ڈالر بھی شامل کر لیے جائیں تو کیا بات ہے! عرب حکمرانوں کے کاسہ لیس، ہمارے کچھ لبرل صحافی ان دختران بے حجاب کے رقص کو بے حیائی کے ایک نمونے کی بجائے اسے محض ثقافت کا رنگ دینے کی کوشش میں  ہیں۔ اقبال نے ایک صدی پہلے مغرب کی ترقی کا اصل راز ان کی رقص و سرود کی محفلوں کو قرار نہیں دیا تھا بلکہ ان کے نزدیک مغرب کی ترقی ان کے علم کے میدان میں ترقی کی مرہون منت ہے۔ اقبال اس حوالے سے ایک مقام پر یوں گویا ہیں:
قوت مغرب نہ از چنگ و رباب
نی ز رقص دختران بی حجاب
قوت افرنگ از علم و فن است
از ہمین آتش چراغش روشن است
مہمان نوازی عربوں کا کلچر رہا ہے۔ کل تک جو عرب اپنے مہمانوں کی خاطر مدارت کھجوروں سے کرتے تھے آج پیٹرو ڈالر سے حاصل ہونے والی ترقی کی وجہ سے وہ اپنے خاص مہمانوں کی مہمان نوازی کھجوروں سے زیادہ ”حوروں“ سے کرتے ہیں۔ عربوں کے مہمان خانے اب مہمانوں سے زیادہ صنم خانے بن گئے ہیں۔ جہاں ان کے ”صنم“ سمندر پار سے بھی آ کر ٹھہرتے ہیں۔ کعبے میں کبھی جو صنم ہوا کرتے تھے وہ اب اپنے نئے رنگ روپ کے ساتھ عربوں کی دعوت پر ان کے گھروں میں بھی قدم رنجہ فرماتے ہیں۔

اس حوالے سے عربوں کی ” قوت ضیافت“ کافی زیادہ ہے۔ البتہ گوشت پوست کے یہ صنم آتے اپنی مرضی سے ہیں اور جاتے بھی اپنی مرضی سے ہیں۔ یہاں یہ بھی واضح کر دیا جائے کہ جو ”مجسمہء آزادی“ امریکہ میں نصب ہے اس کا مقصد راستہ دکھانا ہے اور نہ ہی کسی کی دعوت پر کہیں جانا ہے۔ وہ محض سیاحوں سے پیسے بٹورنے کے لیے ہے۔

امریکہ سے بھی اپنے صنم کو بلانا حقیقت میں ” آ بیل مجھے مار“ والی بات ہے (البتہ طاقت کے توازن میں تبدیلی کے بعد محاورے میں بھی تبدیلی کرکے بیل کی جگہ ہاتھی کر دینا چاہیئے)۔ عربوں کے ان اصنام کے ماضی کا ریکارڈ کچھ زیادہ اچھا نہیں ہے بلکہ بالکل بھی اچھا نہیں ہے۔ یہ ایسے منحوس ہیں کہ جس گھر میں داخل ہوتے ہیں وہ گھر ہی اجاڑ دیتے ہیں۔ گھر کے مالک کو یہ بات اس وقت پتہ چلتی ہے جب اس پر اس کا گھر اتنا تنگ ہو جاتا ہے کہ پھر اسے اپنے بھی پناہ نہیں دیتے۔

ان کی حالت یہ ہو جاتی ہے کہ کہیں پھر انہیں قذافی کی طرح زمیں پر گھسیٹا جاتا ہے، کہیں حسنی مبارک کی طرح پنجرے میں جانوروں کی طرح بند رکھا جاتا ہے اور کہیں صدام حسین کی طرح آخر کار زیر زمین کسی مین ہول سے برآمد کیا جاتا ہے۔ ٹرمپ کو جس دولت سے مرغوب کیا گیا ہے وہ دولت حقیقت میں ان بدو نسل کے سادہ لوح عربوں کی سیکیورٹی کے لیے سب سے بڑا رسک ہے۔ سفاک قسم کے لٹیرے ہاتھ سے کنگن اتارنے کی بھی زحمت نہیں کرتے بلکہ ہاتھ ہی کاٹ کر لے جاتے ہیں۔

”تباہی ہے عربوں کے شر کی وجہ سے جو بہت قریب ہے“ (حدیث مبارکہ)

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مہمان نوازی مہمانوں کی کھجوروں سے کرتے تھے سے زیادہ عربوں کے عربوں کی سے کرتے کے ساتھ جاتا ہے کی طرح

پڑھیں:

اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی، مسافر سے ایک کلو منشیات برآمد

— فائل فوٹو

ایئر  پورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات دبئی جانے والے مسافر سے برآمد کرلی۔

اے ایس ایف کے ترجمان کا کہنا ہے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے ایک کلو 70 گرام ہیروئین اور آئس برآمد ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مسافر منشیات کے ہمراہ اسلام آباد سے دبئی جا رہا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تبتی بدھ بھکشوؤں کے 90 سالہ پیشوا دلائی لامہ اپنے جانشین کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
  • سب سے زیادہ ٹیکس کس شہر نے دیا؟ نیا ریکارڈ قائم
  • ’بدھ مت کا تبتی نظریہ میرے بعد بھی برقرار رہے گا‘، دلائی لامہ
  • ہیٹ ویو کی شدت میں اضافے کی وجہ بننے والا ’ہیٹ ڈوم‘ کیا ہے؟
  • ذہنی دباؤ میں خواتین مردوں سے بہتر فیصلے کرتی ہیں، تحقیق میں انکشاف
  • اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی، مسافر سے ایک کلو منشیات برآمد
  • نہ پچھلی حکومت کو چلنے دیا، نہ یہ حکومت چلنے دیں گے: مولانا فضل الرحمٰن
  • شیفالی جریوالا کی آخری پوسٹ ، سدھارتھ شکلا کو یاد کرتے کیا لکھا؟
  • دھاندلی زدہ سابق حکومت چلنے دی نہ اس حکومت کو چلنے دینگے، فضل الرحمان
  • قومیتی یکجہتی کا صحیح معنوں میں تحفظ کرتے ہوئے بہتر زندگی تخلیق کی جائے، چینی صدر