City 42:
2025-05-17@13:57:23 GMT

سرکاری افسران کیلئے کرپشن کا دروازہ بند

اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT

قیصر کھوکھر : سرکاری افسران کیلئے کرپشن کا دروازہ بند، اپنے اور اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کرنا ہوں گی۔

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سول سرونٹ اپنے اور اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سول سرونٹ ایکٹ کی شق 15 کے بعد شق نمبر 15 اے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سول افسران کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک کی جائیں گی، گریڈ 17 سے 22 کے سول افسران اپنے تمام ملکی اور غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔ سول سرونٹ افسران اپنی اہلیہ اور زیرکفالت بچوں کے ملکی، غیرملکی اثاثے اور قرض کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، سول سرونٹ افسران اپنے اور اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات ایف بی آر کو فراہم کریں گے، سول افسران کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد بدعنوانی کاخاتمہ کرنا ہے ۔

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -جمعہ16 مئی , 2025

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کے اثاثوں کی تفصیلات سول سرونٹ

پڑھیں:

کوہستان کرپشن اسکینڈل: نیب کی ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کیلئے 6 درخواستیں دائر

—فائل فوٹو

کوہستان کرپشن اسکینڈل کے معاملے پر نیب نے ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کے لیے احتساب عدالت میں 6 درخواستیں دائر کر دیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا کہ نیب خیبر پختونخوا کوہستان اسکینڈل کی انکوائری کر رہا ہے۔

رکنِ KPK اسمبلی فیصل زمان کے اثاثوں کی چھان بین شروع

قومی احتساب بیورو (نیب) نے رکن خیبر پختون خوا اسمبلی فیصل زمان کے اثاثوں کی چھان بین شروع کر دی۔

نیب پراسیکیوٹر نے مزید بتایا کہ اسکینڈل میں ملوث ملزمان کے منقولہ اور غیرمنقولہ اثاثے سامنے آرہے ہیں۔

ڈی جی نیب کے پی نے ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا ہے اور نیب قانون کے مطابق عدالت سے نیب کے احکامات کی توثیق ضروری ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں قومی خزانے کو 40 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہستان کرپشن اسکینڈل: نیب کی ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کیلئے 6 درخواستیں دائر
  • سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم منظور، افسران پر اپنے و اہل خانہ کے اثاثے ظاہر کرنا لازمی قراردیدیا گیا
  • کوہستان کرپشن اسکینڈل، نامزد ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کیلئے درخواست
  • کوہستان کرپشن اسکینڈل، نامزد ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کیلئے درخواست دائر
  • گریڈ 17 اور اوپر کے تمام افسران اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے، بل منظور کر لیا گیا
  • سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم منظور: افسران پر اپنے و اہل خانہ کے اثاثے ظاہر کرنا لازمی قرار
  • سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم منظور،افسران پر اپنے و اہل خانہ کے اثاثے ظاہر کرنا لازمی قرار
  • کوہستان کرپشن اسکینڈل ، محکمہ خزانہ نے مزید 10 افسران معطل کر دیئے
  • کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل: محکمہ خزانہ کے 10 افسران معطل