آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہائی بلڈ پریشر کا عالمی دن منایا جارہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
سٹی42 : آج 17 مئی 2025 کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہائی بلڈ پریشر (hypertension) کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس سال کا موضوع ہے: "اپنا بلڈ پریشر درست طریقے سے ناپیں، اسے قابو میں رکھیں، اور لمبی زندگی گزاریں!"۔
ہائی بلڈ پریشر کے عالمی دن کا مقصد ہائی بلڈ پریشر کی بروقت تشخیص اور مؤثر کنٹرول کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
ہائی بلڈ پریشر کو اکثر "خاموش قاتل" کہا جاتا ہے کیونکہ یہ بغیر کسی واضح علامات کے دل، دماغ، گردوں اور دیگر اعضاء کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق، دنیا بھر میں 1.
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025
پاکستان میں ہائی بلڈ پریشر ایک سنگین مسئلہ ہے، جہاں لاکھوں افراد اس بیماری کا شکار ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق، نوجوانوں میں بھی ہائی بلڈ پریشر کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جو کہ طرزِ زندگی میں تبدیلیوں، ذہنی دباؤ، اور غیر صحت بخش خوراک کا نتیجہ ہے ۔
بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے کیلئے ماہرین درج ذیل اقدامات کی تجویز دیتے ہیں:
صحت مند وزن برقرار رکھیں: جسمانی وزن کو مناسب حد میں رکھنا دل پر دباؤ کم کرتا ہے۔ متوازن غذا اپنائیں: پھل، سبزیاں، کم چکنائی والی ڈیری مصنوعات، اور کم نمک والی غذا کا استعمال کریں۔ روزانہ ورزش کریں: روزانہ کم از کم 30 منٹ کی جسمانی سرگرمی بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے میں مددگار ہے۔ تمباکو نوشی اور الکحل سے پرہیز کریں: یہ دونوں عوامل بلڈ پریشر کو بڑھا سکتے ہیں۔ ذہنی دباؤ کو کم کریں: یوگا، گہری سانسیں، اور مراقبہ جیسے طریقے ذہنی سکون فراہم کرتے ہیں ۔پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -جمعہ 16 مئی ، 2025
Ansa Awais Content Writerذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 ہائی بلڈ پریشر بلڈ پریشر کو
پڑھیں:
بابراعظم اور محمد رضوان کے ون ڈے میں ریکارڈز، کھلاڑیوں و اسٹاف کا بھرپور جشن
اسلام آباد:پاکستان ٹیم کے تجربہ کار بلے باز بابر اعظم کی سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کی خوشی میں کھلاڑیوں اور اسٹاف نے بھرپور جشن منایا۔
بابر اعظم کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے 100 میچ مکمل ہونے پر بھی شاندار جشن منایا گیا۔
دونوں کھلاڑیوں کے لیے کیک کاٹ کر جشن منایا گیا۔
کھلاڑیوں اور اسٹاف کی جانب سے بابراعظم اور محمد رضوان کی کامیابیوں پر بھرپور داد و تحسین کی گئی جبکہ ڈریسنگ روم میں قہقہے بھی لگے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران بابر اعظم تقریباً دو سال بعد سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 20 سنچریاں بنا کر سابق بیٹر سعید انور کے ہم پلہ ہوگئے۔
پاکستان نے تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو وائٹ واش کیا۔