صدر آصف زرداری نے گوجرانوالہ کینٹ کا دورہ ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے صدر مملکت کا استقبال کیا،جوانوں سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
صدر آصف زرداری نے گوجرانوالہ کینٹ کا دورہ ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے صدر مملکت کا استقبال کیا،جوانوں سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس )آئی ایس پی آر کے مطابق صدر آصف زرداری نے گوجرانوالہ کینٹ کا دورہ کیا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے صدر مملکت کا استقبال کیا، صدر مملکت نے معرکہ حق میں کامیابی پر پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ایک مقدس امانت اور پائیدار قومی فخر کا ذریعہ ہیں۔پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف زرداری نے گوجرانوالہ کینٹ کا دورہ کیا ہے
، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے صدر مملکت کا استقبال کیا، صدر مملکت نے معرکہ حق میں کامیابی پر پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدر آصف علی زرداری کے گوجرانوالہ چھانی کے دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر منگلا اور گوجرانوالہ کور کے کمانڈرز بھی موجود تھے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق صدرِ پاکستان نے معرکہ حق آپریشن میں افواج کی کامیابی کو سراہا۔ صدر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرت کو خراج تحسین پیش کیا۔
وطن کے دفاع میں شہید ہونیوالے فوجی و شہریوں کو صدر نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیاں قومی وقار کا عظیم سرمایہ ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے اور تیاری کو سراہا اورآپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپاہیوں کو عزت و وقار کی علامت سمجھتی ہے۔ دشمن کے ناپاک عزائم کو چند گھنٹوں میں ناکام بنایا گیا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے قومی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ، چینی صدر بھارت کی ہٹ دھرمی، مودی کا پاکستان کا پانی روکنے کے نئے منصوبوں پر کام تیز کرنے کا حکم امریکہ کا بھارتی شہریوں کو سخت انتباہ،ڈی پورٹ کرنے کی دھمکی،امریکہ میں سیاسی پناہ کی شرح میں بے پناہ اضافہ وزیراعظم کا عمران خان کے دور میں بننے والی ہائوسنگ اتھارٹی ختم کرنے کا فیصلہ ٹرمپ بیک وقت امن اور دھمکیوں کی بات کرتے ہیں، کس پر یقین کریں؟ ایرانی صدر پاک بھارت سیز فائر کیلئے کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی: سکیورٹی ذرائع ہرجانہ کیس؛ عمران خان کے وکیل کی وزیراعظم پر ویڈیو لنک کے ذریعے جرحCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صدر آصف زرداری نے گوجرانوالہ کینٹ کا دورہ
پڑھیں:
آئندہ مالی سال کے فنانس بل پرصدرمملکت کے دستخط: بجٹ منظوری کاعمل مکمل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے جبکہ بجٹ منظوری کا عمل مکمل ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے دی، صدر مملکت کی جانب سے فنانس بل پر دستخط کے بعد نئے مالی سال کے بجٹ منظوری کا عمل مکمل ہوگیا۔
نئے مالی سال کے بجٹ کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ صدر مملکت نے بجٹ 25-26 کی سمری پر باقاعدہ دستخط کر دیے ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد فنانس بل کے تحت مختلف ٹیکس اقدامات لاگو ہو جائیں گے۔