کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشا دانش منشیات کے مقدمے میں ریلیف لینے میں ناکام
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
کارساز حادثے میں باپ، بیٹی ہلاکت کیس کی ملزمہ منشیات کے مقدمے میں ریلیف لینے میں ناکام ہوگئی ہے۔
ملزمہ نتاشا کے خلاف امتناع منشیات کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ہوئی، عدالت نے ملزمہ کی بریت کی درخواست مسترد کردی، ملزمہ کے خلاف تھانہ بہادر آباد میں مقدمہ درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’امیر نے تو انصاف خرید لیا غریب کیا کرے؟‘، کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا کی رہائی پر صارفین برہم
یاد رہے کہ کراچی کے کار ساز ٹریفک حادثہ کیس کی مرکزی ملزمہ نتاشا کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے بری کردیا تھا، متوفین کے اہلخانہ کی جانب سے صلح نامے کے بعد ملزمہ کو بری کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 20 اگست 2024 کو کراچی میں کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ، بیٹی جاں بحق ہو گئے اور 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: منشیات کیس میں نامزد نتاشا دانش اعتراف جرم پر کس رعایت کی مستحق ہوسکتی ہیں؟
حادثے کے بعد پولیس نے خاتون ملزمہ کو حراست میں لے لیا تھا اور بعد ازاں خاتون ملزمہ کی میڈیکل رپورٹس میں آئس نشے کی موجودگی کی تصدیق بھی ہوئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news شرقی عدالت کارساز حادثہ کراچی ملزمہ نتاشا منشیات کیس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شرقی عدالت کارساز حادثہ کراچی ملزمہ نتاشا منشیات کیس ملزمہ نتاشا
پڑھیں:
لاہور: فیصل ٹاؤن میں خواجہ سرا بے رحمی سے قتل، ڈی آئی جی کا نوٹس
لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خواجہ سرا کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول خواجہ سرا کی شناخت دانش عرف پلوشہ کے نام سے ہوئی ہے، جو بہاولپور کا رہائشی تھا اور فیصل ٹاؤن کے ایک فلیٹ میں مقیم تھا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق دانش کو تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم یا ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات تیز کر دی گئی ہیں اور جلد پیش رفت کی توقع ہے۔