پاک ترک وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
پاکستانی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے ترک ہم منصب حاکن فدان—فائل فوٹوز
پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار اور ترک ہم منصب حاکن فدان کے درمیان علاقائی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، بھارتی غیر قانونی حملوں اور صورتحال سے آگاہ کیاترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان باہمی مفاد کے امور پر تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں پر بھی زور دیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: جی 7 وزرائے خارجہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جی 7 وزرائے خارجہ نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
کینیڈا میں ہونے والے اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر گفتگو کے دوران ایران پر زور دیا گیا کہ وہ یورینیئم کی غیر ضروری افزودگی کی سرگرمیاں دوبارہ شروع نہ کرے۔ وزرائے خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر ایک جامع، قابلِ تصدیق اور دیرپا معاہدے کے لیے مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہونا چاہیے۔
بیان میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ کے خلاف ایران میں گرفتاری اور سزائے موت کے مطالبات کی مذمت کی گئی، جبکہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی حمایت کا اعادہ بھی کیا گیا۔