راولپنڈی؍اسلام آباد ؍لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ سپورٹس رپورٹر) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پی ایس ایل کا میچ دیکھنے راولپنڈی سٹیڈیم پہنچ گئے۔کراچی کنگز اور پشاور زلمی  میچ  میں  کھلاڑیوں اور آفیشلز نے مسلح افواج سے بھرپوریکجہتی کا اظہار کیا اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ میچ کے آغاز سے قبل شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا اور شہداء کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ آرمی چیف پی ایس ایل کا میچ دیکھنے راولپنڈی سٹیڈیم پہنچ گئے۔ میچ سے قبل قومی ترانہ پڑھا گیا اور سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ سٹیڈیم میں قومی پرچموں کی بہارآگئی۔ اس موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ پہلی اننگز کے خاتمے کے بعد دوبارہ تقریب کا آغاز ہوا تو آرمی چیف بھی سٹیڈیم میں موجود تھے۔ ان کے ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی موجود تھے۔تقریب کے میزبان حمزہ عباسی نے اعلان کیا کہ  پاکستان سپر لیگ کے تین دن آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے نام کردئیے گئے ہیں۔پہلا دن آرمی، دوسرا دن نیوی اور تیسرا دن ائیر فورس کے نام کردیا گیا۔معروف گلوکاروں ساحر علی بگا اور اسرار شاہ نے اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے ملی نغموں سے کھلاڑیوں اور شائقین کا جوش مزید بڑھایا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی، ماڈل کالونی میں اسٹریٹ کرائم کی واردات، سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز کو موصول

کراچی:

شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں۔ ماڈل کالونی میں پیش آنے والی ایک واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری گلی میں موٹر سائیکل پر بیٹھا ہوا تھا جب دو مسلح ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور اسے اسلحے کے زور پر اطمینان سے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واردات کے دوران ملزمان کو کسی قسم کی مزاحمت یا خطرے کا سامنا نہیں تھا۔ شہری سے موبائل فون، نقدی یا دیگر قیمتی سامان چھیننے کے بعد دونوں ڈاکو آرام سے جائے واردات سے چلے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں قومی کھیل ہاکی کے زوال کے باوجود یورپ میں پاکستان کے نام کی گونج
  • میری سیاست روایتی نعروں سے ہٹ کر عوامی فلاح و بہبود پر مبنی ہے: ہمایوں اختر خان
  • خیبر پختونخوا آرمی فلڈ ریلیف آپریشن جاری، متاثرہ عوام کی جانب سے پاک فوج زندہ باد! کے نعرے
  • افواج پاکستان: ہر آفت میں شانہ بشانہ
  • بنگلادیش میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار؛ یوم آزادی پر پاکستانی جھنڈوں کی ریکارڈ فروخت
  • کراچی، ماڈل کالونی میں اسٹریٹ کرائم کی واردات، سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز کو موصول
  • معرکہ حق کی فتح سے آزادی کا جشن دوبالا،کراچی سے خیبر تک سبز ہلالی پرچموں کی بہار
  • جشن آزادی پاکستان،برج خلیفہ پاکستانی رنگوں سے جگمگا اٹھا
  • جشن آزادی پاکستان: برج خلیفہ پاکستانی رنگوں سے جگمگا اٹھا
  • برج خلیفہ سبز ہلالی پرچم سے جگمگا اٹھا؛ پاک وطن کا یوم آزادی عالمی سطح پر بھی