پیسوں کیلئے پی ایس ایل چھوڑنے والے مینڈس کِٹ بیگ بھول گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پیسوں کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو ادھورا چھوڑ کر جانیوالے سری لنکن کرکٹر کوشل مینڈس کِٹ بھول گئے۔
پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنیوالے کوشل مینڈس کو آئی پی ایل کی فرنچائز گجرات ٹائٹنز نے اپنے انگلش کرکٹ جوز بٹلر کی جگہ بقیہ میچز کیلئے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔
اس سے قبل آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے نامور کرکٹرز نے سیکورٹی کو جواز بناکر بھارت جانے سے انکار کردیا تھا جس پر آئی پی ایل انتظامیہ نے پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں کو زیادہ پیسوں کے عوض بلانے کی کوشش کی تاہم وہ محض کوشل مینڈس کو اپنی طرف راغب کرسکے۔
پی ایس ایل چھوڑ کر جانیوالے سری لنکن کرکٹر کوشل مینڈس اپنا کِٹ بیگ پی ایس ایل میں ہی بھول گئے تھے، جو انہیں بھارت پہنچ کر یاد آیا۔
پاکستان میں موجود ایک مقامی سری لنکن نے کرکٹر کا بیگ کولمبو پہنچایا جس پر کوشل مینڈس نے انکی تعریف کی۔
دوسری جانب لیگ ادھوری چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے جانیوالے سری لنکن وکٹ کیپر کو پاکستانیوں کی طرف سے شدید ناراضگی کا سامنا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا ئی پی ایل کوشل مینڈس پی ایس ایل
پڑھیں:
این اے 120 ،پی پی 151 سے مقامی رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت
سٹی42: این اے 120 اور پی پی 151 سے تعلق رکھنے والے مقامی سیاسی و سماجی رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی۔
صدر صرافہ یونین جلو موڑ اعجاز احمد نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ سابق کونسلر وارڈ نمبر ایک اسلم بھٹی بھی پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے۔
شمولیتی تقریب میں سابق صدر واہگہ ٹاؤن یوسف لدھڑ، راشد کرامت بٹ، چودھری یعقوب اور سابق جنرل سیکرٹری واہگہ ٹاؤن سید جبران حیدر شاہ نے بھی شرکت کی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج
تقریب میں موجود رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز محمود نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور ان کی شمولیت کو حلقے کی سیاست میں مثبت پیش رفت قرار دیا۔
شیخ امتیاز کا کہنا تھا کہ مقامی سطح کے مؤثر رہنماؤں کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہو گی اور عوامی رابطے بہتر ہوں گے۔