پیسوں کیلئے پی ایس ایل چھوڑنے والے مینڈس کِٹ بیگ بھول گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پیسوں کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو ادھورا چھوڑ کر جانیوالے سری لنکن کرکٹر کوشل مینڈس کِٹ بھول گئے۔
پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنیوالے کوشل مینڈس کو آئی پی ایل کی فرنچائز گجرات ٹائٹنز نے اپنے انگلش کرکٹ جوز بٹلر کی جگہ بقیہ میچز کیلئے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔
اس سے قبل آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے نامور کرکٹرز نے سیکورٹی کو جواز بناکر بھارت جانے سے انکار کردیا تھا جس پر آئی پی ایل انتظامیہ نے پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں کو زیادہ پیسوں کے عوض بلانے کی کوشش کی تاہم وہ محض کوشل مینڈس کو اپنی طرف راغب کرسکے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم نے کوہلی اور بمراہ کو "ٹی20 ورلڈ الیون" سے نکال دیا
پی ایس ایل چھوڑ کر جانیوالے سری لنکن کرکٹر کوشل مینڈس اپنا کِٹ بیگ پی ایس ایل میں ہی بھول گئے تھے، جو انہیں بھارت پہنچ کر یاد آیا۔
مزید پڑھیں: مچل جانسن کے آئی پی ایل مخالف بیان پر بھارتی میڈیا تلملا اُٹھا
پاکستان میں موجود ایک مقامی سری لنکن نے کرکٹر کا بیگ کولمبو پہنچایا جس پر کوشل مینڈس نے انکی تعریف کی۔
دوسری جانب لیگ ادھوری چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے جانیوالے سری لنکن وکٹ کیپر کو پاکستانیوں کی طرف سے شدید ناراضگی کا سامنا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ ہونے والے وائٹ ہاؤس پریس ڈنر کے دوبارہ انعقاد کا فیصلہ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ کر دیے گئے وائٹ ہاؤس پریس ڈنر کو دوبارہ منعقد کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تقریب اب 24 جولائی کو منعقد ہوگی اور صدر ٹرمپ اس میں شرکت کریں گے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔ یہ تقریب واشنگٹن میں صحافیوں اور میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں منعقد کی جاتی ہے اور امریکی سیاسی و میڈیا حلقوں کی اہم تقریبات میں شمار ہوتی ہے۔
صدر ٹرمپ نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ’پاگل عناصر‘ کو اپنی طرزِ زندگی یا اپنے شیڈول میں تبدیلی لانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی سرگرمیاں اور سرکاری تقریبات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ فی الحال یہ کہنا مشکل ہے کہ آیا وہ تقریب میں پہلے کی طرح سخت اور دوٹوک انداز میں خطاب کریں گے یا نہیں، تاہم اس بارے میں جلد ہی صورتحال واضح ہو جائے گی۔
صدر ٹرمپ کے مطابق یہ تقریب پنسلوانیا ایونیو پر واقع والڈورف آسٹوریا کے بال روم میں منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس مقام کی تعمیر میں ان کا بھی کردار رہا ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس واقعے میں صدر ٹرمپ محفوظ رہے جبکہ حملہ آور کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔
بعد ازاں امریکی حکام نے ملزم پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کا باضابطہ الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پریس ڈنر کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔
اب تقریب کی دوبارہ میزبانی کے اعلان کو صدر ٹرمپ کی معمول کی سرگرمیوں کی بحالی اور سکیورٹی اداروں کے اعتماد کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔