دشمن کی غلامی کسی غیرت مند پاکستانی کو قبول نہیں، صدر آصف زرداری
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دشمن کی غلامی کسی غیرت مند پاکستانی کو قبول نہیں، بھارت کو معلوم ہو گیا ہوگا کہ اصل جوانوں سے مقابلہ کیسا ہوتا ہے۔
پی ٹی وی نیوز کے مطابق صدر مملکت نے گجرانوالہ کنٹونمنٹ میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا سلام اور مبارک باد آپ سب جوانوں تک پہنچے،شہید سرخرو ہیں، یہ دھرتی ہے تو ہم سب ہیں، یہ دھرتی نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے۔
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب آصف علی زرداری کا گجرانوالہ کنٹونمنٹ میں آفسروں اور جوانوں سے خطاب
میرا سلام اور مبارک باد آپ سب جوانوں تک پہنچے، صدر مملکت
شہید سرخرو ہیں یہ دھرتی ہے تو ہم سب ہیں ، صدر مملکت
یہ دھرتی نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے، صدر مملکت
اللہ نے آپ کو کامیابی دی… pic.
— PTV News (@PTVNewsOfficial) May 18, 2025
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اللہ نے آپ کو کامیابی دی آپ نے دنیا کو پیغام دیا ہے، بھارت کو معلوم ہو گیا ہوگا کہ اصل جوانوں سے مقابلہ کیسا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ آزمائش میں ہر پاکستانی اپنی جان و مال پاکستان پر نچاور کرنے کے لیے تیار ہے، دشمن کی غلامی کسی غیرت مند پاکستانی کو قبول نہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم خصوصی طور پر آرمی چیف کے مشکور ہیں کہ ہم دشمن کی آنکھ میں آنکھ ملا کر دیکھ سکتے ہیں، پاکستان ایک ملک ایک قوم اور اسلامی جمہوری ریاست ہے، ہم تو جیتے ہی شہادت کے لیے ہیں، آپ سب کے جذبے یوں ہی سر بلند رہیں۔
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف زرداری نے ہفتے کو پاک فوج کے جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے گوجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیرداخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
Post Views: 4ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جوانوں سے صدر مملکت یہ دھرتی دشمن کی
پڑھیں:
ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں :اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں لہٰذا ہم کسی کو اپنی سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔ عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد ہم نے صومالیہ کے ساتھ مل کر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی، او آئی سی فورم سے بھر پور انداز میں اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی، اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے، ایک خودمختار ملک پر حملے کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام انتہائی مشکلات کا شکار ہیں، وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے، دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو اپنی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان امن پسند ملک ہے اور مذاکرات سے مسائل کا حل چاہتا ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مستقبل کی جنگیں پانی پر ہونی ہیں، سندھ طاس معاہدےکے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کی تقسیم ہوئی، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم نہیں کرسکتا، پاکستان نے واضح کردیا ہےکہ پانی روکنے کے عمل کو اعلان جنگ تصور کیاجائےگا۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں،جو ملک دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ہے بھارت کا اس پر الزام لگانا باعث حیرت ہے۔