Al Qamar Online:
2025-05-18@17:48:00 GMT

یومِ تشکر پر دل دل پاکستان” کا انسٹرومنٹل کور جاری

اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT

یومِ تشکر پر دل دل پاکستان” کا انسٹرومنٹل کور جاری

ایبٹ میوزک اسٹوڈیو نے یومِ تشکر پر "دل دل پاکستان” کا انسٹرومنٹل کور جاری کردیا۔

بین الاقوامی آرچسٹرا نے وائٹل سائنز کے مشہور نغمے "دل دل پاکستان” کو نہایت خوبصورت نئے انداز میں پیش کیا ہے۔ یہ انسٹرومنٹل کور یومِ تشکر کے موقع پر ایبٹ میوزک اسٹوڈیو کی جانب سے موسیقی کا خوبصورت تحفہ ہے۔

"دل دل پاکستان” کا نئے کور سانگ میں آرچسٹرا نے شاندار پرفارمنس دے کر پاکستان سے محبت کا اظہار کیا ہے۔ 

بھارت کیخلاف پاکستان کی شاندار کامیابی کو دنیا بھر میں خوب سراہا جارہا ہے اور پاکستان میں معرکہ حق میں کامیابی پر یوم تشکر بھی منایا گیا ہے۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: دل دل پاکستان

پڑھیں:

مودی سرکار کی ثقافتی جنگ،بھارت میں پاکستانی گانے مشہور پلیٹ فارم سے ہٹا دیے گئے

مودی حکومت نے بھارت میں تمام پاکستانی گانے معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم سپاٹی فائے سے ہٹا دیے جس پر شائقین موسیقی میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔

ذرائع کے مطابق ویب سیریز یا پوڈکاسٹس پر یہ پابندیاں صرف سپاٹی فائے تک محدود نہیں رہیں بلکہ یوٹیوب میوزک سے پاکستانی گانے، فلم صنم تیری قسم کے پوسٹر سے اداکارہ ماورا حسین کی تصویر، فلم رئیس کے پوسٹر سے ماہرہ خان کی تصویر کو بھی حذف کر دیا گیا۔

بھارتی میوزک کمپنی زی میوزک نے پہلے اپنے یوٹیوب چینل پر موجود گانوں سے مشہور گلوکار عاطف اسلم کا نام ہٹایا اور اب بھارت نے معروف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے پاکستان کے تمام گانے ہٹا دیے۔

واضح رہے کہ بھارت میں پہلے پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی لگائی گئی تھی اور اب میوزک کمپنیوں نے بھی بھارتی فلموں کے البمز سے پاکستانی اداکاروں کی تصویریں ہٹانا شروع کردی ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ’’وہ اب خوبصورت نہیں رہی‘‘، ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلر سوئفٹ پر ایک اور وار
  • بابراعظم نے کوہلی اور بمراہ کو “ٹی20 ورلڈ الیون” سے نکال دیا
  • بھارت کو تھانیدار بنانے کا امریکی منصوبہ ناکام: حافظ نعیم، ایبٹ آباد میں دفاع پاکستان، یکجہتی غزہ مارچ
  • ایبٹ آباد میں بچوں نے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی
  • یومِ تشکر پر دل دل پاکستان کا انسٹرومنٹل کور جاری
  • سی ڈی اے ہسپتال اسلام آباد میں “یومِ تشکر” کی پر وقار تقریب کا انعقاد
  • مودی سرکار کی ثقافتی جنگ،بھارت میں پاکستانی گانے مشہور پلیٹ فارم سے ہٹا دیے گئے
  • یوم تشکر کے موقع پر اسلام آباد میں خصوصی تقریب جاری
  • معرکہ حق میں تاریخی فتح پر یوم تشکر کی تقریب اسلام آباد میں جاری