راولپنڈی میں بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا، قلندرز اور زلمی کا میچ تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا گروپ مرحلے کا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیزآندھی اور طوفان کے باعث قلندرز اور پشاور زلمی کے میچ کا ٹاس نہیں ہوسکا۔
پشاور زلمی اور قلندرز کے درمیان یہ گروپ کا 29 واں میچ ہے۔ تیز آندھی اور طوفانی بارش کے باعث اسٹیڈیم میں پچ کو کور سے ڈھک دیا گیا۔
دونوں ٹیموں کیلیے آج کا میچ انتہائی اہم ہے کیونکہ فتح کی صورت میں ایک ٹیم کو اگلے پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنا ہے۔
میچ ہونے کی صورت میں فاتح ٹیم پلے آف مرحلے میں جائیگی تاہم اگر میچ نہ ہوسکا تو پوائنٹس کے حساب سے لاہور قلندرز پلے آف میں جگہ بنالے گی۔
پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندر 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ پشاور زلمی 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر ،کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے ہی پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پشاور زلمی اور زلمی
پڑھیں:
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے چند علاقوں میں بارش جبکہ شمالی پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق، آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی مقامات پر صبح و رات کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے۔ تاہم، مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی کے باعث پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو سانس اور آنکھوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہے گا، جبکہ مری، گلیات اور قریبی علاقوں میں بھی خشک موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پنجاب کے شہروں لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، خانیوال، ساہیوال، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان میں اسموگ کے اثرات نمایاں رہنے کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد رہے گا، تاہم چترال، دیر، باجوڑ اور کرم میں چند مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے۔ اسی طرح، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، کل سے موسم میں تبدیلی کا امکان ہے اور کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، راولپنڈی، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش جبکہ مری میں بادل برسنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہا، جب کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ چھائی رہی۔