اے ایس آئی کو روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات دینے کے الزام میں سنائی گئی سزاکالعدم
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اے ایس آئی کو روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات دینے کے الزام میں سنائی گئی سزاکالعدم دیدی،عدالت نے اے ایس آئی ظہور کو باعزت بری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے اے ایس آئی ظہور کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ اپیل کنندہ کی جانب سے کوئی خفیہ ڈاکو منٹ شیئر نہیں کیا گیا، عدالت نے سماعت مکمل کرکے مختصر حکم دے دیا، تفصیلی فیصلہ بعد میں دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اے ایس آئی ظہور کے خلاف 13دسمبر2021کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے ملزم کو 18مئی 2024کو 3سال قید کی سزا سنا دی تھی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں سے جیل میں ملاقات کرنے کا معاملہ ، اعظم سواتی کی درخواست خارج
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اے ایس ا ئی
پڑھیں:
گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سے 3 اور سیالکوٹ سے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جو شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔