پاکستانی کن ممالک میں بغیر ویزے کے داخل ہو سکتے ہیں؟ فہرست سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک )اگر آپ بیرون ملک جانے کی خواہش رکھتے ہیں تو یہ موقع آپ کے لیے بہت اچھا ہے۔ پاکستانیوں کیلئے ویزا فری ممالک کی تلاش ایک چیلنج ہے تاہم آپ کو یہاں ایسے ممالک کی فہرست دیں گے جہاں آپ بغیر ویزا کے قدم رکھ سکتے ہیں۔
دنیا کے مختلف ممالک سیاحت کے فروغ کے لیے مفت ویزا انٹری کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ جن میں چند ممالک ایسے ہیں جو پاکستانیوں کو بغیر ویزا اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہیں۔
سرمایہ کاری فرم ہینلے اینڈ پارٹنرز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ ممالک تقریباً 198 قومیتوں کو ویزہ کے بغیر داخلے کی اجازت دیتے ہیں۔عالمی رہائش اور شہریت کے اشتراک کردہ اعداد و شمار کے مطابق، افریقہ کے 8 ممالک، اوشیانا کے علاقے سے 3 اور ایشیا سے ایک دنیا کے سب سے زیادہ کھلے ممالک ہیں جو تقریباً 198 ممالک کو ویزا فری رسائی دیتے ہیں۔
بھارت کی جانب سے9 روز سے بندکرتارپور راہداری کھولی جائے :دربار انتظامیہ
پاکستانیوں کو 32 سے زائد ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔ جن کی فہرست درج ذیل ہے۔
بارباڈوس، برونڈی، کمبوڈیا، کیپ وردے جزائر، کومورو جزائر، جزائر کوک، جبوتی، ڈومینیکا، گنی بساؤ، ہیٹی، کینیا، مڈغاسکر، مالدیپ، مائیکرونیشیا، مونٹسیرات، موزمبیق، نیپال، نیو، پلاؤ جزائر، قطر، روانڈا، لیونڈا، سیمو، سیمیول، سیشلز، سینا، صومالیہ، سری لنکا، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز، تیمور-لیسٹے، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، تووالو اور وانواتو۔
ہینلے اینڈ پارٹنرز کی درجہ بندی کی رپورٹ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (IATA) کے ڈیٹا پر مبنی ہے، جو 2025 تک سفری آزادی کی عالمی حالت کی عکاسی کرتی ہے۔
بنگلہ دیش اور بھارت پھر آمنے سامنے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
آئی فون 17 کی قیمت کیا ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے آئی فون سیریز کے 17 واں ایڈیشن کی لانچ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں (11 یا 13 ستمبر) متوقع ہے اور اس فون سے متعلق جاری ہونے والی لیکس میں یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ نیا ایڈیشن موجودہ اڈیشن سے مختلف ہوگا۔
یہ سال آئی فون میں کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلیوں کا سال معلوم ہوتا ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ویبو پر موجود ایک لیکر ڈیجیٹل چیٹ اسٹیشن (جس کی ماضی میں ایپل کے حوالے سے تمام خبریں درست ثابت ہوئیں) کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق کمپنی آئی فون 17 کا ڈسپلے بڑا کرنے جارہی ہے۔
اس وقت آئی فون 16 کا ڈسپلے 6.1 انچز کا ہے جبکہ آئی فون 16 پرو کی اسکرین 6.3 انچز کی ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آئی فون 17 کی اسکرین کو بڑا کر کے آئی فون 16 پرو کے برابر کر دی جائے گی۔
دیگر افواہوں کے مطابق ایک فیچر جو آئی فون 17 کو آئی فون 16 سے مختلف کرے گا وہ اس کے فرنٹ کیمرا کا متوقع طور پر 12 میگا پکسل کو 24 میگا پکسل ریزولوشن سے بدلا جانا ہے۔
سیریل لیکر ماجن بو کی کےمطابق آئی فون 17 ایئر میں فرنٹ فیسنگ کیمرا اور فیس آئی سینسر کے لے آؤٹ میں فرق ہوگا۔ آئی فون 16 سیریز اور متوقع آئی فون 17، 17 پرو اور 17 پرو میکس میں کیمرا ممکنہ طور پر ڈائنامک آئی لینڈ کے دائیں کنارے پر موجود ہے لیکن آئی فون 17 ایئر میں یہ بائیں جانب ہوگا۔
آئی فون 17 سیریز کی قیمتوں کے حوالے سے تفصیلات درج ذیل ہیں:
آئی فون 17: 799 ڈالر (تقریباً 2 لاکھ 26 ہزار 783 پاکستانی روپے) آئی فون 17 ایئر: 899 ڈالر (تقریباً 2 لاکھ 55 ہزار 161 پاکستانی روپے) آئی فون 17 پرو: 1636 ڈالر (تقریباً 4 لاکھ 64 ہزار 343 پاکستانی روپے) آئی فون 17 پرو میکس: 1928 ڈالر (تقریباً 5 لاکھ 47 ہزار 333 پاکستانی روپے)