— فائل فوٹو 

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے کہ 65 ہزار عازمین کو حج کی اجازت کے لیے لکھے گئے خط کا جواب جلد آنے کا امکان ہے۔

سردار یوسف کا کہنا ہے کہ امید ہے سعودی حکومت باقی رہ جانے والے 65 ہزار عازمین کو حج کی اجازت دے دے گی۔

باقی رہ جانے والے 65 ہزار حاجیوں کیلئے سعودی حکومت سے بات کی ہے: وفاقی وزیر مذہبی امور

وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ ہم نے سعودی عرب کو خط لکھا کہ ہمارے باقی رہ جانےوالے 65 ہزار عازمین کوحج کی اجازت دیں اس پر سعودی جواب کے منتظر ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت اجازت دے تو ہماری طرف سے انتظامات مکمل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ملنے والا حج کوٹہ ایک لاکھ 89 ہزار کا تھا جس میں 50 فیصد سرکاری اور 50 فیصد پرائیویٹ کوٹہ تھا اور حج کے لیے اپلائی کرنے کی تاریخ 14 فروری تھی۔

سعودی حکومت کی جانب سے اب تک ایک لاکھ 15 ہزار پاکستانی حاجیوں کو حج کے لیے اجازت مل گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ہزار عازمین کو سعودی حکومت حج کی اجازت

پڑھیں:

بجٹ 2025-26: ٹیکس آمدنی 17 ہزار ارب سے تجاوز کرنے کا امکان

وقاص عظیم:   آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے وفاقی بجٹ کے اہم خدوخال سامنے آگئے, سرکاری رپورٹس اور آئی ایم ایف کی دستاویزات کے مطابق مجموعی ٹیکس آمدنی 17 ہزار 35 ارب روپے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال وفاقی حکومت کی آمدنی 15 ہزار 815 ارب روپے رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ ایف بی آر کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 14 ہزار 307 ارب روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

اہم مالی اہداف کے مطابق ڈائریکٹ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 6 ہزار 470 ارب روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف 1 ہزار 153 ارب روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں ہدف 4 ہزار 943 ارب روپے، کسٹمز ڈیوٹی کی وصولی 1 ہزار 741 ارب روپےاور  آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق نان ٹیکس آمدنی کا ہدف 2 ہزار 584 ارب روپے ہوگا۔

اہم اخراجات کے مطابق  دفاعی اخراجات 2 ہزار 414 ارب روپے، سبسیڈیز 1 ہزار 367 ارب روپے، گرانٹس 1 ہزار 619 ارب روپے، وفاقی ترقیاتی بجٹ (PSDP) 1 ہزار 65 ارب روپے، سود کی ادائیگیاں 8 ہزار 665 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔

رحیم یارخان میں گرمی کا پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

متعلقہ مضامین

  • شاہ سلمان کا ایک ہزار فلسطینی شہدا کے اہل خانہ کو حج کرانے کا اعلان
  • نوجوان حج کا فریضہ ادا کرنے سائیکل پر سعودی عرب پہنچ گیا
  • سعودی عرب : حج قوانین کی خلاف ورزی پر 17 افراد گرفتار
  • انسانی امداد کے داخلے کی اجازت، غزہ سے جبری نقل مکانی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہے، صیہونی وزیر خزانہ
  • سعودی اجازت نامے کے بغیر حج ناجائز اور گناہ ہے: مفتی اعظم مصر
  • سعودی ایئرلائن کا تقریباً ایک دہائی بعد ایرانی حجاج کے لیے پروازوں کا آغاز
  • بجٹ 2025-26: ٹیکس آمدنی 17 ہزار ارب سے تجاوز کرنے کا امکان
  • فلسطینیوں کی جبری منتقلی کا منصوبہ؟ سعودی عرب نے دو ٹوک جواب دے دیا
  • کیا 67 ہزار پاکستانی عازمین حج کی ادائیگی کے لئے جاسکیں گے؟