جی بی کے طلباء کی گرفتاری سندھ حکومت کی بدترین فسطائیت ہے، کاظم میثم
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کے شہریوں کے لیے عرصہ حیات تنگ کرنے کا سلسلہ ختم کیا جائے۔ فوری طور پر ایکشن کمیٹی کے رہنماوں کو رہا کیا جائے ورنہ ایک بڑی عوامی تحریک شروع ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی معدنیات کے تحفظ اور عوامی حقوق کے لیے سرگرم عمل عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں کی گرفتاری کے خلاف کراچی میں پریس کلب کے باہر احتجاج کرنے والے گلگت بلتستان کے طلباء کی گرفتاری سندھ حکومت کی بدترین فسطائیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں گرفتار جی بی کے مستقبل کی رہائی کے لیے طلباء تنظیموں کے ہمراہ تحریک چلائی جائے گی۔ انہیں فوراً رہا کیا جائے۔ گلگت بلتستان کے شہریوں کے لیے عرصہ حیات تنگ کرنے کا سلسلہ ختم کیا جائے۔ فوری طور پر ایکشن کمیٹی کے رہنماوں کو رہا کیا جائے ورنہ ایک بڑی عوامی تحریک شروع ہو جائے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کیا جائے کے لیے
پڑھیں:
گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس 21 نومبر کو طلب
دوسری جانب کل یعنی 20 نومبر کو صوبائی حکومت کا آخری کابینہ اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ موجودہ اسمبلی کی مدت 25 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان اسمبلی کا 42 واں اور موجودہ حکومت کا آخری اجلاس طلب کر لیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس جمعہ، 21 نومبر 2025ء کو دوپہر 2 بجے اسمبلی بلڈنگ جٹیال گلگت میں منعقد ہو گا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس کا اختتام 24 نومبر 2025ء کو دوپہر کے وقت ہو گا۔یہ سیشن گلگت بلتستان آرڈر 2018ء کی شق 53 (1) کے تحت گورنر کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے طلب کیا گیا ہے۔ اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کی اطلاع وزراء، مشیروں، تمام اراکین اسمبلی، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، سیکریٹریز، اور قومی و ریاستی میڈیا اداروں سمیت تمام متعلقہ حکام کو ارسال کر دی ہے۔ دوسری جانب کل یعنی 20 نومبر کو صوبائی حکومت کا آخری کابینہ اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ موجودہ اسمبلی کی مدت 25 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔