ایم ڈبلیو ایم ایمپلائزونگ کے مرکزی صدر سلیم عباس نے 6رکنی مرکزی کونسل کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
مرکزی کونسل میں پاکستان کے تمام صوبوں کی نمائندگی شامل ہے، سندھ سے عبداللہ بلوچ، اسلام آباد سے اسد اللہ، بلوچستان سے مظہر صادق، جنوبی پنجاب سے وسیم زیدی، شمالی پنجاب سے سید حسن عباس جعفری اور گلگت بلتستان سے راجہ علمدار کیانی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے ذیلی ادارے وحدت ایمپلائز ونگ کے مرکزی صدر سلیم عباس صدیقی نے6 رکنی مرکزی کونسل وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان کا اعلان کردیا، مرکزی کونسل میں پاکستان کے تمام صوبوں کی نمائندگی شامل ہے، سندھ سے عبداللہ بلوچ ایڈمن منیجر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیوسکھر، اسلام آباد سے اسد اللہ میگا ٹرانگ انجینئر، بلوچستان سے مظہر صادق محکمہ ہیلتھ جھل مگسی، جنوبی پنجاب سے وسیم زیدی اسٹیٹ لائف ملتان، شمالی پنجاب سے سید حسن عباس جعفری منیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ اور گلگت بلتستان سے راجہ علمدار کیانی پیرامیڈیکل اسٹاف گلگت شامل ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مرکزی کونسل
پڑھیں:
ایس آئی ایف سی کے اقدامات نے معدنیات کے شعبے کو زندہ کردیا
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) نے شفاف پالیسیوں اور سرمایہ کار دوست اقدامات کے ذریعے پاکستان کے معدنیات کے شعبے کو زندہ کیا ہے۔ان کوششوں سے قدرتی وسائل کا بہتر استعمال ہوا ہے، مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے اور قومی خود انحصاری کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
ریکوڈک، سیندک اور دیگر جیسے اہم معدنی منصوبوں میں نمایاں پیش رفت صنعتی خود کفالت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔اہم پیش رفتوں میں نیشنل مائننگ فنڈ کا قیام، یکساں ضوابط کا نفاذ اور جدید لائسنسنگ فریم ورک کا آغاز شامل ہے۔جدید ترین ٹیکنالوجیز جیسے کان کنی کی جدید تکنیک، ریموٹ سینسی بھی شامل ہیں۔
اشتہار