وزیراعلیٰ پنجاب نے ترکیہ کیساتھ تجارتی تعاون مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ترکیہ کے ساتھ تجارتی تعاون مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے ملاقات کی، اس موقع ہر دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، علاقائی امن اور ثقافتی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مریم نواز نے بھارتی جارحیت پر ترکیہ کی سفارتی، اخلاقی اور اسٹریٹجک سطح پر غیر متزلزل یکجہتی پر شکریہ ادا کیا، اور واضح کیا کہ ترکیہ کی بھارتی جارحیت پر حالیہ غیر مشروط حمایت پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
واضح رہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کی ہر محاذ پر کھل کر حمایت کی، اور پاکستان کو اپنا برادر ملک قرار دیا، جنگ میں پاکستان کی فتح پر ترکیہ کے علاوہ آزربائیجان کے عوام نے بھی سڑکوں پر ریلیاں نکالیں اور پاکستان کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وابستگی کا عزم دہرایا۔
پاکستان کیساتھ ترکیہ کے اعلانیہ تعاون کے بعد بھارت میں ترکیہ اور آذربائیجان کی اشیا کے بائیکاٹ کی مہم چلائی جارہی ہے، بھارتی میڈیا اپنے عوام کو ورغلانے کی کوشش کر رہا ہے کہ ترکیہ اور آذربائیجان کی اشیا کا بائیکاٹ کیا جائے، کیوں کہ یہ دونوں ملک پاکستان کے قریبی اتحادی بن کر ابھرے ہیں۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ترکیہ کے
پڑھیں:
پنجاب میں طوفانی بارشوں کا امکان، وزیراعلیٰ مریم نواز کا متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں ممکنہ طوفانی بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے پی ڈی ایم اے پنجاب، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو اداروں کو فوری طور پر پیشگی اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون برسات، پی ڈی ایم اے عوام سے رابطے میں رہے،مریم نواز
مریم نواز شریف نے بالائی پنجاب خصوصاً مری، راولپنڈی، جہلم، چکوال اور کوہ سلیمان کے اضلاع میں خصوصی حفاظتی اقدامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوہ سلیمان رود کویوں میں ممکنہ سیلابی ریلوں سے بچاؤ کے لیے پیشگی انتظامات کیے جائیں۔
حفاظتی اقدامات کے تحت مری اور متصل علاقوں کی طرف سیاحتی سفر پر پابندی پر بھی اتفاق کیا گیا ہے، جبکہ سیاحوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے مون سون فلڈ فیکٹ شیٹ جاری
پی ڈی ایم اے پنجاب نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرز کو دریاؤں کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر پیشگی اقدامات کی ہدایت جاری کردی ہے۔ آبی گزر گاہوں کے قریب رہنے والی آبادیوں کے لیے کشتیاں، لائف جیکٹس اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے دریاؤں کے پاٹ میں موجود شہریوں کے فوری انخلاء کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ اس سلسلے میں پولیس کو کناروں پر پٹرولنگ بڑھانے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جولائی میں مون سون بارشوں سے 180 افراد جاں بحق اور 500 سے زائد زخمی ہوئے، این ڈی ایم اے
مریم نواز شریف نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے روکیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اربن فلڈ بارش پاکستان پنجاب پی ڈی ایم اے سیلاب مریم نواز ہائی الرٹ