گلگت بلتستان میں قوم پرستوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی، ایک اور گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
خیال رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی جانب سے گلگت میں گرینڈ قومی جرگہ بلانے کے اعلان کے بعد حکومت نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں قوم پرست رہنماؤں کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گلگت پولیس نے ایک اور قوم پرست ایکٹویسٹ عرفان آزاد کو گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔ دنیور پولیس نے عرفان آزاد کو جوٹیال پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا ہے جہاں پولیس کے مطابق ان کیخلاف دو مقدمات درج ہیں۔ خیال رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی جانب سے گلگت میں گرینڈ قومی جرگہ بلانے کے اعلان کے بعد حکومت نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ چند روز قبل عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ سمیت اے اے سی کے کئی دیگر رہنماؤں کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔ ادھر سکردو کھرمنگ میں قوم پرست رہنما شبیر مایار کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کریک ڈاؤن
پڑھیں:
لاہور؛ ماں بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار
لاہور:باٹا پور کے علاقے میں ماں بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ماں بیٹی کے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باٹا پور صداقت علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن بشریٰ نثار کے مطابق ملزم نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر نبیلہ بی بی اور اس کی بیٹی کو فائرنگ کرکے بےدردی سے قتل کر دیا تھا، ملزم قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا، جس کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا تھا کہ خواتین کو جنسی تشدد اور قتل کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔