پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص کو بڑا ریلیف مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔
یہ فیصلہ جسٹس وقار احمد اور جسٹس ڈاکٹر خورشید پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کے بعد سنایا۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شیخ وقاص کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ وہ عدالتوں میں پیش ہو سکیں۔
وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کے مؤکل کو گرفتاری کا خدشہ ہے، اس لیے انہیں حفاظتی ضمانت دی جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کا مؤقف سننے کے بعد حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ طلب کر لیا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ باہم مشاورت کے بعد ضمانت کی مدت اور دیگر شرائط سے متعلق تفصیلات جاری کی جائیں گی۔ پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص کی جانب سے یہ اقدام حالیہ دنوں میں پارٹی رہنماؤں کے خلاف قانونی کارروائیوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
—فائل فوٹوراولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔
علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی علیمہ خان اور ان کے وکلاء آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئے۔
علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ جن بینکوں نے رپورٹ جمع نہیں کرائی عدالت نے ان کو نوٹس جاری کر دیا۔
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ فرد جرم پر نہ میرا دستخط ہے اور نہ ہی میرا انگوٹھا ہے۔
رپورٹ کے مطابق متعلقہ بینکوں میں علیمہ خان کے نام سے نمل یونیورسٹی سمیت فلاحی اداروں کے اکاؤنٹس ہیں۔
عدالت نے علیمہ خان سمیت 11ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہے۔