اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائد پابندیاں ختم کر دی جائیں گی۔ ان گاڑیوں پر ٹیکسوں کی شرح نئی گاڑیوں کی نسبت 40 فیصد زیادہ مقرر کی جائیگی، آئندہ مالی سال کے بجٹ کو حتمی شکل دینے کیلئے آئی ایم ایف ٹیم اسلام آباد پہنچ چکی ہے اور اس نے پاکستان سے سابقہ فاٹا/پاٹا کیلئے دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے اور کھاد پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی عمومی شرح نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ ایف بی آر نے 400 ارب روپے کی اضافی آمدن کا منصوبہ بھی شیئر کیا، آئی ایم ایف سے مفاہمت کے بعد پاکستان کا فی لیٹر فیول لیوی 100 روپے سے زائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اقدام توانائی کے شعبے کی سبسڈیز کو فنڈ کرنے اور گردشی قرضہ کم کرنے کیئے کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے روڈ میپ کے مطابق مالی سال 2026 کے لیے استعمال شدہ گاڑیوں پر کسٹمز ڈیوٹی، ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی (ACD) اور ریگولیٹری ڈیوٹی (RD) کی مجموعی شرح نئی گاڑیوں کے مقابلے میں ابتدائی طور پر 40 فیصد زیادہ مقرر کی جائیگی اور یہ فرق ہر سال 10 فیصد کم کیا جائے گا، یہاں تک کہ 2030 تک مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔یہ اقدامات پاکستان کی نئی قومی ٹیرف پالیسی (National Tariff Policy – NTP 2025-30) کے تحت کیے جائیں گے، جو یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگی اور اسے مالی سال 2026 کے فنانس ایکٹ میں شامل کیا جائے گا۔تمام اضافی کسٹمز ڈیوٹی (ACDs) بتدریج ختم کی جائیں گی۔تمام ریگولیٹری ڈیوٹیز (RDs) میں 80 فیصد تک کمی کی جائے گی۔کسٹمز ایکٹ کے پانچویں شیڈول میں اصلاحات کی جائیں گی۔اس پالیسی کے تحت اوسط ٹیرف شرح کو 10.

6 فیصد (FY25) سے کم کر کے 7.4 فیصد (FY30) تک

لایا جائیگا۔حکومت پاکستان نے عہد کیا ہے کہ وہ آئندہ کوئی نئی ریگولیٹری ڈیوٹی متعارف نہیں کرائے گی۔ خاص طور پر آٹو انڈسٹری کیلئے موجودہ تحفظاتی پالیسیاں جیسے کہ AIDEP 2021-26 عوامی فلاح پر منفی اثر ڈال رہی ہیں، جنہیں نئی آٹو پالیسی (1 جولائی 2026 سے نافذ العمل) کے تحت بتدریج ختم کیا جائے گا۔نئی پالیسی کے مطابق:آٹو سیکٹر میں ACDs اور RDs مکمل طور پر ختم کیے جائینگے۔کسٹمز ڈیوٹی (CD) میں خاطر خواہ کمی کی جائیگی۔ان اقدامات سے اوسط ٹیرف شرح FY30 تک 6 فیصد سے بھی کم ہو جائیگی۔ حکومت پاکستان نے یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ FY26 کی پہلی سہ ماہی میں پانچ سال سے کم پرانی گاڑیوں کی تجارتی درآمد پر تمام مقداری پابندیاں ہٹا دی جائیں گی۔گاڑیوں کی درآمد کیلئے ماحولیاتی اور حفاظتی معیار کو پورا کرنے کیلئے ریگولیشن اور ٹیسٹنگ سسٹم نافذ کیا جائے گا، جو جولائی 2026 سے گاڑی کی عمر کی حد کی جگہ لے گا۔ مزید برآں، حکومت نے نان ٹیرف رکاوٹوں (NTBs) کو ختم کرنے کیلئے دسمبر 2025 تک ایک جامع جائزہ مکمل کرنے کا وعدہ کیا ہے تاکہ موجودہ امپورٹ-ایکسپورٹ پالیسی آرڈر میں موجود پیچیدگیاں اور مسخ شدہ پالیسیاں ختم کی جا سکیں۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر (FBR) نے ٹیکس وصولی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے 400 ارب روپے کی اضافی آمدن کا منصوبہ بھی آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کیا ہے، جو کہ انتظامی بہتری اور ٹیکس کے نفاذ کے ذریعے حاصل کی جائے گی۔

Post Views: 4

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف کسٹمز ڈیوٹی کیا جائے گا گاڑیوں کی جائیں گی کے مطابق مالی سال کیا ہے ختم کی

پڑھیں:

بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کی جانب سے متعلقہ افسران کو ہنگامی مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ سڑکوں پر چلنے والی تمام بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کی نشاندہی کی جائے اور موٹر وہیکل آرڈیننس قواعد کے مطابق ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قانون پر مکمل عمل درآمد کے لیے صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن شروع کیا جائے، جبکہ کارروائی کی روزانہ رپورٹ آئی جی آفس کو ارسال کی جائے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مزید ہدایت دی کہ یہ بتایا جائے کہ اب تک کتنی گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں، کتنے مقدمات درج ہوئے اور کتنی گرفتاریاں عمل میں آئیں۔ذرائع کے مطابق یہ مراسلہ ایڈیشنل آئی جی، تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو ارسال کیا گیا ہے تاکہ صوبہ بھر میں یکساں کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • حج 2026، عازمین حج پر اہم شرائط عائد ؛ بڑی پابندیاں لگ گئیں
  • پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
  • وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں
  • بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
  • امریکہ ،وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر پابندیاں عائد
  • وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
  • وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
  • افغانستان سے کشیدگی نہیں،دراندازی بند کی جائے، دفتر خارجہ
  • وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کردیں
  • پاک افغان جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق