Daily Mumtaz:
2025-05-20@21:08:34 GMT

آج کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT

آج کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات

پڑھیں:

پنجاب میں شدید گرمی سے شہری بے حال؛ محکمہ موسمیات نے اچھی خبر سنادی

لاہور:

پنجاب میں شدید گرمی سے شہریوں کا برا حال ہے، اسی دوران محکمہ موسمیات کی جانب سے اچھی خبر سنائی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پورا صوبہ اس وقت شدید گرمی کے نرغے میں ہے اور سورج گزشتہ ہفتے سے آگ  کے گولے برسا رہا ہے، جس سے سڑکیں تندور کے مانند گرم اور پوری صورت حال سے شہری پریشان ہیں۔

دریں اثنا موسمیاتی ماہرین نے گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے خوش خبری سنائی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بادل برسانے والا سسٹم پنجاب میں موجود ہے، جس کے تحت آج  لاہور میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

ممکنہ بارش کے بعد گرمی کی شدت میں قدرے کمی متوقع ہے۔

لاہور میں درجہ حرارت کم از کم28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اورزیادہ سےزیادہ پارہ42 ڈگری تک جانے کے امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے دوبارہ خشک اور گرم موسم کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں ہیٹ ویو الرٹ جاری، کراچی میں موسم گرم ومرطوب رہنے کی امکان
  • بالائی سندھ میں ایک اور ہیٹ ویو آنے کا امکان، کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟
  • ملک کے میدانی علاقے 4 روز شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے، محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا
  • کراچی ، گرمی کی شدت برقرار، پارہ 36 ڈگری تک جانے کا امکان
  • بارش کے باوجود ہیٹ ویو برقرار، 24 مئی تک جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے
  • محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید 4روز کیلئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا
  • پنجاب میں شدید گرمی سے شہری بے حال؛ محکمہ موسمیات نے اچھی خبر سنادی
  • کراچی میں موسم شدید گرم، درجہ حرارت کیا رہے گا؟
  • کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان