ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نام نہاد "جوہری بلیک میلنگ" کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد اور من گھڑت ہے، اشتعال انگیز خبریں خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے آپریشن میں جدید گولہ بارود، طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز، اور درست نشانے والے طویل الفاصلہ توپ خانے کا استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ کی جانب سے بھارت کا شاہین میزائل کے استعمال کا دعویٰ بے بنیاد قرار دے دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے شاہین میزائل کے استعمال سے متعلق بے بنیاد دعوؤں پر ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ردعمل میں بتایا کہ بھارتی فوج نے خود اپنی جاری کردہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی، بعض بھارتی میڈیا ادارے تاحال گمراہ کن بیانیہ پھیلا رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں فتح F1، F2 میزائل استعمال کیے، پاکستان کی جدید گائیڈڈ میزائل، ڈرونز اور آرٹلری نے دشمن کے اہداف کو نشانہ بنایا۔ دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج کی خاموشی، اعترافِ شکست کے مترادف ہے، گمراہ کن مہم بھارت کی آپریشن سندور میں ناکامی چھپانے کی کوشش ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نام نہاد "جوہری بلیک میلنگ" کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد اور من گھڑت ہے، اشتعال انگیز خبریں خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے آپریشن میں جدید گولہ بارود، طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز، اور درست نشانے والے طویل الفاصلہ توپ خانے کا استعمال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جن فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا، ان کی تفصیلات بھی 12 مئی کی آئی ایس پی آر پریس ریلیز میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلا تصدیق کے اشتعال انگیز مواد پھیلانا نہ صرف علاقائی استحکام کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ اس سے سرکاری اداروں کی پیشہ ورانہ ساکھ کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دفتر خارجہ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ بے بنیاد

پڑھیں:

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات طے

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچے ہیں جہاں وہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے محکمہ خارجہ میں ملاقات کریں گے۔اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات مضبوط کرنے سے متعلق امور پر بات چیت کی جائےگی جب کہ اس دوران تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ ہوگی۔دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی مارکو روبیوسے ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 8 بجے ہوگی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پُرامن سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے، تمام تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، بھارت کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ کونسی پالیسی اپناتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات طے
  • طالبان حکومت تسلیم کرنے کی خبریں قیاس آرائی پر مبنی ہیں( ترجمان دفتر خارجہ)
  • دہشت گرد پناہ گاہوں پر تشویش، طالبان حکومت تسلیم کرنے کی خبریں قیاس آرائی: دفتر خارجہ
  • پاکستان سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دے چکا ، اب فیصلہ بھارت کو کرنا ہوگا، دفتر خارجہ
  • پاکستان سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دے چکا، اب فیصلہ بھارت کو کرنا ہوگا، دفتر خارجہ
  • اسحاق ڈار کل امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے، دفتر خارجہ
  • پاکستان سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دے چکا، اب فیصلہ بھارت کو کرنا ہوگا: دفتر خارجہ
  • پاکستان بھارت کو سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دے چکا ہے: ترجمان دفتر خارجہ
  • پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
  • ناکام آپریشن سندور کا دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت، امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی کا سامنا