ڈی جی خان، نجی سوسائٹی کے مین ہول میں گر کر 2 مزدور جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
ڈیرہ غازی خان میں واقع نجی سوسائٹی کے مین ہول میں گر کر 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
ریسیکیو حکام کے مطابق حادثہ مین ہول کی صفائی کے دوران سیڑھی ٹوٹنے کے باعث پیش آیا، جس کے باعث دونوں مزدور اس کے اندر گرگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق دونوں مزدوروں کی لاشوں کو مین ہول سے نکال لیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مین ہول
پڑھیں:
میرپور ماتھیلو:مال بردار ٹرین کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں, مسافر گاڑیوں کو ا سٹیشنوں پر روک دیا گیا۔
میرپور ماتھیلو ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق حادثہ میرپورماتھیلو ریلوے اسٹیشن سے کچھ دوری پر پیش آیا جہاں پنجاب سے کراچی جانیوالی مال بردار ٹرین کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے کے مقام سے ریلوے ٹریک اکھڑ گیا اور بوگیاں الگ ہوگئیں۔حکام نے کہا کہ حادثے کے باعث اپ اور ڈائون ٹریک بند ہوگیا، مسافر گاڑیوں کو مختلف ا سٹیشنوں پر روک دیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق ٹریک بحالی کی کوششیں جاری ہیں، چند گھنٹوں میں بحال کر دیا جائے گا۔