راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج بھی بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کا دن ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی نے 6 وکلاء رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی ہے۔

اس فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، سینیٹر علی ظفر، بیرسٹر سلمان صفدر، انتظار پنجوتھہ اور نیاز اللّٰہ نیازی کے نام شامل ہیں۔

علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی آج ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل پہنچیں گی۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس ، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس میں جیل حکام سے جواب طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب  طاہر نے علی امین گنڈا پور کی درخواست پر سماعت کی، علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن نے موقف اپنایا کہ اس عدالت کے حکم کے باوجود ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی، عدالت کے ستمبر اور اکتوبر 2024 کے آرڈر کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ کیا آرڈر تھا ہمارا جس کی خلاف ورزی ہوئی ہے؟ وکیل راجہ ظہور الحسن نے کہا کہ عدالت نے کوآرڈینیٹر کے ذریعے ملاقات کا کہا تھا۔جسٹس ارباب طاہر نے ریمارکس دیئے کہ آپ ستمبر اور اکتوبر 2024 کی بات کر رہے ہیں اب 2025 ہے، آپ چاہتے ہیں ہم کوآرڈینیٹر کے خلاف کارروائی کریں اسے پکڑیں، ابھی ہم صرف جیل حکام سے جواب مانگ لیتے ہیں۔جسٹس ارباب نے کہا کہ ہم ریکارڈ منگوا لیں گے اگر غلط بیانی ثابت ہوئی تو آپ کو جرمانہ عائد کریں گے، ہم نے کوآرڈینیٹر کے ذریعے ملاقات کا کہا تھا کیا اس کے بعد ملاقات نہیں ہوئی؟۔وکیل نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ہم اڈیالہ جیل گئے لیکن ملاقات نہیں ہوئی ، بعد ازاں عدالت نے جیل حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل ہو گی
  • عمران خان تحریک انصاف اور فوج میں اتحاد دیکھنا چاہتے ہیں، بیرسٹر گوہر
  • عمران خان کی رہائی سے مایوس نہیں، ان شا اللہ جلد رہا ہوجائیں گے: بیرسٹر گوہر
  • عمران خان کا وکلاء کی غیر موجودگی میں پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن،وکلا اور بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی 
  • لاہور پولیس عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ لینے اڈیالہ جیل پہنچ گئی
  • تفتیشی ٹیم کی اڈیالہ جیل آمد؛ عمران خان نے پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا
  • عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر جیل حکام سے جواب طلب
  • عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس ، جیل حکام سے جواب طلب