اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ بیرسٹر گوہر نے تحریک عدم اعتماد لانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ مجھے بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دی ہیں۔ دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنا ہے میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جا رہی ہے، جو دوست یہ شوق پورا کرنا چاہتے ہیں کر لیں۔ تحریک انصاف کے بہت سے ارکان تحریک لانے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے۔ میں تو بطور سپیکر سب کا خیال رکھتا ہوں۔ مطمئن ہوں بطور سپیکر میرا کردار سب کے سامنے ہے۔ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی کی فضا قائم ہوئی ہے۔ وطن کے دفاع کیلئے جانیں قربان کرنے والے ہمارے حقیقی ہیرو ہیں۔ ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دشمن کو بتا دیا پاکستان کے دفاع اور سالمیت کے تحفظ پر قوم یکجا ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کسی حکومتی شخص کا بانی پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں ہوا، نہ مذاکرات ہوئے نہ پیش کش ہوئی۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے ڈیل کی خبروں کو مسترد کرتے کہا کہ ایسی باتیں آئے روز ہوتی ہیں لیکن ڈیل کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ بانی سے ان کی اپنی ہی جماعت کے رابطے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی جس جگہ پر ہیں مذاکرات یا پیشکش کے مرحلے گزر چکے۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سیز فائر کا کہا جاتا ہے حکومت یا کسی ادارے کی جانب سے کوئی فائرنگ نہیں ہو رہی۔ سیاسی عدم استحکام کے باوجود ملک معاشی بحران سے نکل چکا ہے۔ بھارت کیخلاف فتح مل چکی۔ بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کا کوئی جواز نہیں۔ پہلے کون پیرول پر رہا ہوا ہے جو عمران خان کو رہا کیا جائے۔ بھارت نے 2019 میں بالا کوٹ پر حملہ کیا تو نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں تھے۔ کیا ہم کہتے تھے کہ نواز شریف کو پیرول پر رہا کرو، تو ہم بات چیت کریں گے۔ پی ٹی آئی کا چیئرمین موجود ہے ایسے تھوڑا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کر دیا جائے۔ بانی کی پیرول پر رہائی اور بنی گالہ منتقلی کی باتیں کرنے والوں کو مزے لینے دیں۔ عمران خان کے خلاف سیاسی نہیں ٹھوس مقدمات قائم ہیں۔ سیاسی مقدمات وہ ہوتے ہیں جو تنخواہ نہ لینے پر بنتے ہیں یا منشیات ڈال کر قائم کئے جاتے ہیں۔ توشہ خانہ اور جعلی ٹرسٹ کے مقدمات سیاسی نہیں کہلاتے۔ سیاسی قیدی، سیاسی شخصیت کے حوالے سے نہیں جرم کی نوعیت کے لحاظ سے ہوتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: تحریک عدم اعتماد بانی پی ٹی آئی پیرول پر رہا

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم