بھارتی انتہاپسندوں کا بلوچستان میں مداخلت کا بڑا ثبوت سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
بھارتی انتہاپسند ہندؤوں کا بلوچستان میں مداخلت اور عدم استحکام پیدا کرنے کا بڑا ثبوت سامنے آگیا ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت اور انتہا پسند ہندو بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہیں، حکومت پاکستان اور مسلح افواج اس حوالے سے کئی بار شواہد ملکی اور بین الاقوامی میڈیا کے سامنے پیش کرچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اب خود بھارت میں ہندوتوا نظریے کے حامل شخص نے یہ اقرار کیا ہے، بھارت کی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والا ہندوتوا گروپ کا رکن ‘بلوچستان آرمی’ کا ایکس اکاؤنٹ چلاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے دہشتگرد افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں استعمال کرتے ہیں، پاکستان
بھومیہار ساگر نامی ہندوتوا گروپ کے رکن نے ایکس سے اپیل کی ہے کہ مجھے یہ جان کر مایوسی محسوس ہوئی کہ میرا ذاتی اکاؤنٹ @BhumiharSagar_ غیر مستند قرار دے کر معطل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ میں تصدیق کرتا ہوں کہ یہ اکاؤنٹ واقعی میرا ہے، میں بھومی ہار ساگر ہوں، جو اس پلیٹ فارم پر اپنی زندگی، خیالات اور تجربات شیئر کرتا رہا ہوں، براہ کرم میری شناخت کا جائزہ لے کر اکاؤنٹ بحال کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیے: قلات میں بی ایل اے کی سفاکیت کا نشانہ بننے والے مزدوروں کے لواحقین کا سخت مطالبہ
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھومیہار ساگر کا یہ اقرار ثابت کرتا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کیلئے فتنہ الہندوستان کی سہولت کاری بھارت سے ہوتی ہے، اس اپیل سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ بھومیہار ساگر بلوچستان میں ہندوستانی دہشت گرد پراکسیوں کے لیے کام کرتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان بھارت بی ایل اے ٹویٹر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان بھارت بی ایل اے ٹویٹر بلوچستان میں
پڑھیں:
آئی فون صارفین کے لیے بڑی خوشخبری: ایک سے زیادہ واٹس ایپ اکاؤنٹس اب ایک ہی فون پر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آخرکار جس فیچر کا انتظار تھا، وہ آئی فون صارفین کو بھی ملنے والا ہے۔ واٹس ایپ نے ایک ایسے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے جس سے اب ایک آئی فون میں ایک سے زیادہ واٹس ایپ اکاؤنٹس چلانا ممکن ہوگا۔
اب تک آئی او ایس صارفین کو ایک وقت میں صرف ایک ہی واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کی سہولت حاصل تھی، جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کافی پہلے سے یہ سہولت استعمال کر رہے ہیں۔ تاہم اب آئی او ایس بیٹا ورژن میں یہ فیچر شامل کر لیا گیا ہے۔
WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ کے آئی فون ورژن کے بیٹا اپڈیٹ میں ایک نیا “اکاؤنٹ لسٹ” پیج بھی شامل کیا گیا ہے، جس میں صارف وہ تمام اکاؤنٹس دیکھ اور منتخب کر سکے گا جو ایک ہی ڈیوائس پر استعمال ہو رہے ہوں گے۔
اچھی بات یہ ہے کہ اس فیچر کے ذریعے آپ کو بار بار لاگ آؤٹ یا ایپ ری اسٹارٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ صرف ایک کلک سے آپ دوسرے اکاؤنٹ پر سوئچ کر سکتے ہیں — اور ساتھ ہی اس اکاؤنٹ کی چیٹ ہسٹری، سیٹنگز اور نوٹیفکیشنز بھی سامنے آجائیں گے۔
واٹس ایپ کی جانب سے نوٹیفکیشن سسٹم میں بھی بہتری لائی جا رہی ہے تاکہ صارفین کو یہ جاننے میں آسانی ہو کہ کون سا پیغام کس اکاؤنٹ پر آیا ہے۔ نوٹیفکیشن پر کلک کرتے ہی متعلقہ اکاؤنٹ اور چیٹ خود بخود کھل جائے گی۔
یہ فیچر خاص طور پر اُن صارفین کے لیے مفید ہے جو واٹس ایپ کو ذاتی اور دفتری دونوں مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اب وہ ایک ہی فون پر باآسانی اپنے ذاتی اور کاروباری اکاؤنٹس الگ رکھ سکیں گے، بغیر کسی جھنجھٹ کے۔
تاہم، چونکہ یہ فیچر فی الحال صرف بیٹا ورژن میں موجود ہے، اس لیے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ عام صارفین کے لیے یہ کب تک دستیاب ہو پائے گا۔