دیر لوئر: اسبنڑ کے گھنے جنگلات میں خوفناک آگ لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
لوئر دیر:
دیر لوئر کی تحصیل اسبنڑ کے گھنے اور سرسبز جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے وسیع علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔
آگ کی شدت اس قدر زیادہ ہے کہ اس نے جنگلات اور وہاں موجود جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
ریسکیو ٹیمیں، دیر لیوی فورس اور محکمہ جنگلات کے اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم علاقے میں تیز ہواؤں کے باعث آگ مزید علاقوں تک پھیل گئی ہے جس کے باعث ریسکیو آپریشن کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔
مقامی افراد نے حکومت سے فوری طور پر ہیلی کاپٹرز کے ذریعے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کرنے اور جنگلی حیات کو بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مظفرگڑھ: تیز رفتار ٹرالر اور بس کی آپس میں خوفناک ٹکر، 6 افراد کی جان لے گئی۔
مظفرگڑھ میں تیز رفتار ٹرالر اور بس آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوگئے۔مظفرگڑھ کے علاقے لنگر سرائے میں تیز رفتار مسافر بس اور ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے، جس کے باعث بس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں بس کا ڈرائیور، 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ بس میں سوار 8 افراد زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد ریسکیو اور پولیس ٹیمیں بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔واقعے کے بعد مرنے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو کے مطابق مسافر بس علی پور سے لاہور جارہی تھی۔