— فائل فوٹو 

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اب دیکھتے ہیں کہ پی ٹی آئی بڑے علی بابا اور 40 چوروں کے ساتھ کیا کرے گی۔

فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں یہاں تک کہا تھا کہ مولانا صاحب کے پیچھے نماز نہیں ہوتی اب مولانا کے پاؤں میں پڑے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ میرا مطالبہ ہے کہ صوبے کے تمام اداروں کا آڈٹ ہونا چاہیے، کوہستان پر بانی پی ٹی آئی نے کیا کیا ہے اب تک ؟ یہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل ہے، اگر ایکشن نہ لیا گیا تو اندازہ لگائیں کس قسم کی کرپشن ہو رہی ہے؟ کیا پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو پتہ نہیں کہ کن کن سیکٹرز میں کرپشن ہو رہی ہے؟

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کرپشن کے علاوہ کے پی حکومت نے اب تک کیا کیا ہے، یہاں پر اب تک انکوائری ہو رہی ہے اگر پی پی کی حکومت ہوتی تو پہلے جیل بھیجتے اور پھر بات کرتے۔

یہ بھی پڑھیے خیبر پختونخوا میں اربوں روپے کے اسکینڈلز سامنے آرہے ہیں، فیصل کنڈی

اُنہوں نے کہا کہ افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ 26 تاریخ کو پی پی صوبہ بچاؤ تحریک کے لیے نکل رہی ہے، لوڈ شیڈنگ، امن و امان اور دیگر مسائل کے خلاف احتجاج کریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ کل وزیراعلیٰ کے صوبے میں سرکاری افسر کو اغوا کیا گیا، کسی ایک شہید کا گھر بتائیں جہاں وزیراعلیٰ کے پی اور وزراء گئے ہوں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کرم کا 25 کلومیٹر کا روڈ نہیں کھول سکتی، صوبے میں ضم اضلاع دہشت گردی کا شکار ہیں، ریاست نے ضم اضلاع سے جو وعدے کیے تھے، پورے نہیں ہوئے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں جو پیسے وفاق سے آئیں وہ ایک منظم طریقے سے ضم اضلاع پہنچیں، یہاں تو ایک ضلع میں اربوں کی کرپشن ہو رہی ہے، باقی اضلاع میں کیا ہوگا۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ وزراء کے گھر میں اساتذہ کے امتحان ہو رہے ہوں تو صوبہ تو تباہ ہوگا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ا نہوں نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی خیبر پختونخوا ہو رہی ہے پی ٹی آئی

پڑھیں:

خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

تقریب حلف برداری میں گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ کے پی محمد سہیل آفریدی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی بھی تقریب میں موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی 13 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ گورنرہاؤس پشاور میں خیبر پختونخوا کی نئی رکنی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب حلف برداری میں گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ کے پی محمد سہیل آفریدی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی بھی تقریب میں موجود تھے۔ خیبر پختونخوا کی 13 رکنی کابینہ میں 10 وزراء، 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل ہیں۔ تقریب میں کے پی کابینہ میں شامل 10 صوبائی وزراء نےحلف اٹھایا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزراء سے حلف لیا۔ صوبائی وزراء میں مینا خان، فضل شکور، آفتاب عالم، فیصل ترکئی، عاقب اللہ، ارشد ایوب خان، امجد علی، خلیق الرحمان، ریاض خان اور فخرجہاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مزمل اسلم اور تاج محمد وزریراعلیٰ کے مشیر اور شفیع اللہ جان معاون خصوصی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل کریم کنڈی کا صوبے کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر کوشش کی حمایت کا اعلان
  • گورنر کے امیدوار کیلئے 8 ،10 نام؛ پارٹی فیصلہ کرے گی : گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی
  • خیبر پختونخوا میں اس وقت ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگانا پڑے، فیصل کریم کنڈی
  • کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے؛ گورنر فیصل کریم کنڈی
  • کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے: گورنر فیصل کریم کنڈی
  • گورنر خیبرپختونخوا سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات،‘متحد ہو کر صوبے کو پرامن بنائیں گے’
  • پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ملاقات کررہے ہیں
  • خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
  • خیبر پختونخوا کابینہ میں شامل 10 وزراء نے حلف اٹھا لیا
  • خیبر پختونخوا کابینہ کی حلف برداری، گورنر فیصل کریم کنڈی نے اراکین سے حلف لیا