14سالہ ذہنی معذور بچی کیساتھ گینگ ریپ، ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
لاہور:
گرین ٹاؤن کے علاقے میں گینگ ریپ کے 3 ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیے گئے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اس گھناؤنی واردات کا نوٹس لیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی۔
انچارج گرین ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے 14 سالہ ذہنی معذور بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کا کہنا تھا کہ شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق خواتین اور بچوں کو تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انویسٹی گیشن
پڑھیں:
کراچی، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان دو مختلف مقابلوں میں 3 زخمی سمیت 5 ڈاکو گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے عزیزآباد اور پاک کالونی پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 3 زخمی سمیت 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق عزیزآباد پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 30 سالہ شہروز ولد مجاہد کے نام سے کی گئی ، دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام شارق ولد راجو بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، نقد رقم اور موٹرسائیکل برامد کی گئی۔
دوسرا مقابلہ پاک کالونی میں ہوا جہاں پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جہان آباد شیرشاہ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت 18 سالہ ثقلین ولد قاسم اور 19 سالہ جبار ولد جاوید کے ناموں سے کی گئی جبکہ تیسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام کاشف ولد شیر دال خان بتایا۔
گرفتار ملزمان سے 2 پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، نقد رقم ، منشیات اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔