حافظ آباد : محنت کش کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 5 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
فائل فوٹو
حافظ آباد میں محنت کش کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ حافظ آباد کے علاقے مانگٹ اونچا میں پیش آیا جہاں ایک محنت کش کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
کراچیپولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 5 رکنی.
پولیس نے بتایا کہ ملزمان محنت کش کو اغوا کر کے اپنے ڈیرے پر لائے اور تشدد کا نشانہ بنایا، محنت کش کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس پر ڈی پی او کی جانب سے نوٹس لیا گیا۔
پولیس کے مطابق 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کی گئی جن میں سے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محنت کش کو تشدد کا نشانہ
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔