پشاور : گھر میں فائزنگ ، 3خواتین سمیت خاندان کے 6افراد قتل
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
پشاور(این این آئی)پشاور کے علاقے خٹکو پل کے ایک گھر میں ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کر دیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق مقتولین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، زخمی خاتون کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین پڑوسی ہیں، مقتولین پر مخالف فریق کی خاتون کے قتل کا الزام تھا۔پولیس نے کہا کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سعیدآباد میں صحابہ کرامؓ کی توہین پر 2 ملزمان گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سعیدآباد میں صحابہ کرامؓ کے خلاف گستاخانہ مواد سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے علاقے میں بڑھتے ہوئے اشتعال کو دیکھتے ہوئے فوری کارروائی کی۔ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی نے میڈیا کو بتایا کہ تھانہ سعیدآباد کے علاقے سیکٹر 4B میں یہ اطلاع ملی تھی کہ عظیم ولد ساجد محمود اور عظیم ولد محمد اقبال نامی افراد نے اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس اور کمنٹس میں صحابہ کرام کے خلاف توہین آمیز اور گستاخانہ الفاظ استعمال کیے ہیں۔ ان کے اس اقدام سے اہل علاقہ میں شدید اشتعال پھیل گیا تھا۔اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی کیماڑی کی سربراہی میں تھانہ سعیدآباد کے ایس ایچ او انسپکٹر پرویز سولنگی نے فوری ایکشن لیا اور دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس حکام کے مطابق، ملزمان کے قبضے سے 2 عدد موبائل فونز برآمد کیے گئے اور ان کی جانچ پڑتال کرنے پر دونوں موبائل فونز سے توہین آمیز مواد پایا گیا۔ یہ موبائل فونز اس واقع میں اہم شواہد کے طور پر استعمال کیے جائیں گے۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 295A/298A/34 کے تحت درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔