کراچی سے کالعدم بلوچ عسکری تنظیم کا خطرناک دہشتگرد گرفتار، سنسنی خیز انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
گرفتار ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ اس کے قریبی ساتھی فاروق بلوچ، مجید عرف بابا، فراز عرف گنج، ناصر ذکری، شہزاد ذکری اور بلوچ عسکریت پسند تنظیموں کے دہشتگردوں کے ساتھ مل کر بلوچستان اور کراچی میں سیکیورٹی فورسز پر متعدد دہشتگردی کی کاررائیوں میں ملوث ہیں اور بلوچستان میں سرگرم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز اور سندھ پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر لیاری کراچی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بلوچ عسکری تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم درویش عرف ساگر کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم درویش عرف ساگر نے بتایا کہ وہ محلہ سرگواد لیاری کراچی کا رہائشی ہے۔ ملزم 2015ء میں بی ایس او آزاد میں شامل ہوا اور 2018ء میں ملزم کالعدم بی ایل اے کے کارندے فاروق بلوچ کے گروپ میں شامل ہوا۔ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں فاروق بلوچ اور مجید عرف بابا کے ساتھ ملکر کالعدم بی ایل اے اور بی ایل ایف کے کارندوں کی سہولت کاری میں ملوث رہا ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ ملزم اورحیام بلوچ کے ساتھ ملکر خود کش خاتون ماہل بلوچ کی ذہن سازی اور سہولت کاری کرنے میں بھی ملوث رہا۔ گرفتار ملزم بلوچ عسکریت پسند تنظیموں کا علاج معالجہ کروانے اور محفوظ پناہ گاہیں مہیا کرنے میں بھی ملوث رہا ہے۔
گرفتار ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ اس کے قریبی ساتھی فاروق بلوچ، مجید عرف بابا، فراز عرف گنج، ناصر ذکری، شہزاد ذکری اور بلوچ عسکریت پسند تنظیموں کے دہشتگردوں کے ساتھ مل کر بلوچستان اور کراچی میں سیکیورٹی فورسز پر متعدد دہشتگردی کی کاررائیوں میں ملوث ہیں اور بلوچستان میں سرگرم ہیں۔ ملزم کے دو ساتھی پرویز ذکری اور ظفر عرف ماما جعفر ایکسپریس ٹرین حملے میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مقابلے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم وصول کرکے مختلف بلوچ دہشتگرد تنظیموں کو تقسیم کرنے میں ملوث رہا ہے۔ اس کے علاوہ ملزم سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف اور فورسز کے خلاف مہم جوئی میں بھی ملوث رہا ہے۔ گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کاروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گرفتار ملزم ملوث رہا ہے فاروق بلوچ اور بلوچ میں ملوث کے ساتھ
پڑھیں:
لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا ۔(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق 10سالہ معاویہ مین ڈیفنس روڈ پر موٹر سائیکل مکینک کی دوکان پر کام کرتا تھا، ملزم نے واڑا جٹاں والا کے قریب کوارٹر میں بچے سے بد فعلی کی کوشش کی ، بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا ۔کاہنہ چوکی ہلوکی پولیس نے ملزم کو ٹریس کرکے خیابان آمین سے گرفتار کیا ۔ ملزم زین کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ۔ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔