2025-09-18@20:25:26 GMT
تلاش کی گنتی: 177

«فاروق بلوچ»:

    ای سسٹم کے افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ نظام مالی شفافیت کی طرف ایک قدم ہے۔ شہری اپنے حلقے میں ترقیاتی کام کا جائزہ لے سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں متعارف کرایا گیا ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل مالیاتی ای۔فائلنگ سسٹم شفافیت، اچھی حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک سنگ میل ہے، جس سے نہ صرف مالیاتی امور میں تیزی آئے گی بلکہ عوام کو براہِ راست ترقیاتی منصوبوں کی معلومات تک رسائی بھی حاصل ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں فنانس ای۔فائلنگ سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی اور...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء)وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے تمام سرکاری دفاتر میں کاغذی نظام کو ایک ایک سال کے دوران ختم کرکے جدت لانے کا اعلان کیا یے وزیر اعلی سیکٹریٹ میں ای فائلنگ نظام کے افتتاع کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ ایک سال کی مدت میں تمام سرکاری دفاتر کا نظام ای فائلنگ سے جڑ جائے گا محکم خزانہ نے جدید نظام دنوں میں متعارف کرایاہے چند ماہ میں پورے صوبے میں ای فائلنگ کا نظام کاغذی کاروائی سے پاک ہوگا سرکاری سطع پر بلوچستان میں سب سے پہلے ای فائلنگ کا نام رائج ہونا خوش آئند ہے حکومت عام ادمی کو...
    بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 4 افراد کو اغوا کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد کے مطابق واقعہ خاران سے دور لجے کے مقام پر پیش آیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق مسلح افراد مقامی زمینداروں کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے اور 4 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:دہشتگردی کسی صورت قابل قبول نہیں، بلوچستان کے عوام ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سیکیورٹی فورسز اور مقامی پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ فائل فوٹو بلوچستان طویل عرصے سے بدامنی، دہشتگردی اور لاقانونیت کی لپیٹ میں ہے۔ اغوا برائے...
    راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز کو سینیٹ کی کمیٹیوں سے استعفادینے کا حکم دے دیا۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ کے کیس توشہ خانہ ٹو کی سماعت ہوئی، سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ ارجمند نے مزید سماعت جمعہ 12 ستمبر تک ملتوی کردی، سماعت کے دوران علیمہ خان سمیت عمران خان کی تینوں بہنیں عدالت میں موجود تھیں۔ عدالتی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کے سینیٹرز کو سینٹ کی کمیٹیوں سے استعفوں کا حکم دیا ہے، اس کے علاوہ عمران...
    اسلام آباد: یوم دفاع و شہداء کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز سمیت مختلف گیریژنز میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ جنرل ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداء پر تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ راولپنڈی، ملتان، کوئٹہ، بہاولپور اور کھاریاں گیریژنز میں بھی پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ تقاریب میں افسران، جوانوں اور شہداء کے لواحقین کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک...
    سپریم کورٹ بار کا تمام سیاسی جماعتوں سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر امن و امان پر توجہ دینے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رف عطا نے گذشتہ روز بلوچستان حملے میں قیمتی جانوں کے ضاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر امن و امان پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں ر ئوف عطا نے سپریم کورٹ کے باہر پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کل بلوچستان میں ایک بہت ہی درد ناک واقعہ ہے، گزشتہ روز بلوچستان حملے میں قیمتی جانوں کا ضیا ہوا،...
    کوئٹہ: مادر وطن کے دفاع کی خاطر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے جوان اپنے خون کی قربانی دیتے چلے آرہے ہیں انہوں نے اپنا خون دے کر وطن عزیز کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے۔  بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شہداء کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے افسران اور جوانوں نے شہداء کے ورثاء کے ہمراہ شہداء کی قبور پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ ان شہداء میں لانس نائیک محمد اسماعیل شہید (ضلع بارکھان)، سپاہی وسیم اکرم  شہید (ضلع مستونگ) اور سپاہی محمد اکبر شہید (ضلع موسی خیل) شامل ہیں۔  
    وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بنیادی حقوق کے مصنوعی ٹھیکیداروں کے چہرے بے نقاب کئے جانے چاہییں، مصلحتوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے سچ کو ترجیح دینا ہوگی۔ اتوار کو اسلام آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں کی جانے والی تقاریر پر مسلم لیگ (ن) کے نمائندہ سینیٹر عرفان صدیقی کے زوردار ردّعمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بلوچستان کے وزیراعلی نے کہا کہ” اُستاد محترم نے اُن لوگوں کو آئینہ دکھا کر پوری قوم کی طرف سے فرض کفایہ ادا کر دیا ہے۔ پنجاب، وفاق، مسلح افواج اور آئین کے بارے میں بعض مقررین کے منفی ریمارکس پر شدید ردّعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کے مجید بریگیڈ کا دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہونا بھارت کیلئے بڑا سفارتی جھٹکا ہے، امریکا نے واضح کردیا کہ وہ ان دہشت گروں کیخلاف پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر لڑے گا۔ سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے بلوچستان میں مجید بریگیڈ کا اضافی یونٹ لا رہا تھا، بی ایل اے یا مجید بریگیڈ کا دہشت گردوں کی فہرست میں آنا بھارتی سفارتکاری کے منہ پر طمانچہ ہے۔ سوات اور باجوڑ میں پاک فوج  کا فلڈ ریلیف آپریشن،عوام اور سکول کے بچوں کو محفوظ...
    فائل فوٹو بلوچستان کے محکمہ صحت کے توسیع پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات میں پانچ سال کے دوران دو ارب اڑتیس کروڑ روپے کی بے قاعدگیاں سامنے آگئیں۔ای پی آئی بلوچستان کی جانب سے وفاقی ڈائریکٹریٹ کو ویکسین اور ٹول کٹ کی خریداری کے لیے کی گئی ایک ارب چھیاسٹھ کروڑ کی ادائیگی کا کوئی ریکارڈ دستیاب نہیں۔کورونا کے دوران ٹریننگ کے نام پر ایک کروڑ ستتر لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگی کی گئی۔
    محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق عوامی اجتماعات، دھرنے، اسلحہ کی نمائش، ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر 15 روز کیلئے مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں امن و امان کے پیش نظر پندرہ روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسلحہ کی نمائش یا استعمال، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع، جلسہ جلوس اور دھرنوں پر پابندی ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے، ماسک، مفلر یا کسی بھی ذریعے سے شناخت چھپانے پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ پابندیوں کا اطلاق صرف...
    کوئٹہ: بلوچستان میں خاتون اور مرد قتل کیس کے سلسلے میں مقتولہ بانو بی بی، اس کے شوہر اور بچوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیگاری میں دہرے قتل کے واقعے کے سلسلے میں  مقتولہ بانو بی بی،ان کے شوہر کے شناختی جب کہ بچوں کا ب فارم منظر عام پر آگیا۔ شناختی کارڈ میں مقتولہ بانو بی بی کی تاریخ پیدائش یکم جولائی 1985 درج ہے۔ شناختی کارڈ کے مطابق بانو بی بی کی عمر 40سال تھی اور زوجیت محمد نور درج ہے۔ شناختی کارڈ میں مقتولہ کے شوہر نور محمد کی عمر یکم جنوری 1987 درج ہے۔ اسی طرح ب فارم میں مقتولہ کے 5 بچوں کے نام بھی درج...
    کوئٹہ: بلوچستان میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، جس میں شاہراہ سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایم 8 شاہراہ کے قریب 3 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ نامعلوم افراد نے مقتولین کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارا، جن کی شناخت عبدالمجید، عطاالرحمن اور ممتاز کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تینوں افراد کا تعلق خضدار ہی سے بتایا گیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے تینوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ان کی لاشیں سڑک کنارے پھینک دی گئیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو...
    مستونگ(نیوز ڈیسک) مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کے افسر کی گاڑی پر حملے میں 2 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے بتایا کہ فائرنگ کا مستونگ میں قومی شاہراہ پر پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کا ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ شاہد رند نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں قائم مقام ڈی ایس پی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر موجود ہیں جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔ دریں اثنا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید اہلکاروں کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے بلوچستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی ایسے متعدد واقعات ہو چکے ہیں مگر المیہ یہ ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اصل ذمہ داران کو گرفتار کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ ساری دنیا جانتی ہے کہ بلوچستان میں نیوی کا حاضر سروس آفیسر کلبھوشن اپنے پورے نیٹ ورک کے ساتھ بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ بلوچستان میں محنت اور مزدوری کرنے والے افراد کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے بد قسمتی سے...
    کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان نے کوئٹہ، قلات، مستونگ اور سرڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کی طرف سے حملوں اور مسافروں کے اغوا کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ کوئٹہ، قلات، مستونگ اور سر ڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کیے تاہم تینوں مقامات پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور رسپانس دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال اور املاک کی حفاظت کیلئے فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں۔ شاہد رند نے کہا کہ سر ڈھاکہ کے قریب بعض مسافروں کے اغواء کی اطلاعات ہیں، مسافروں کی بحفاظت بازیابی کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اُدھر بلوچستان کے علاقے دکی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق  جبکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس میں پاکستانی سفارت خانے اور بلوچستان حکومت کے درمیان 18 سال پرانے قیمتی نوادرات کی واپسی کا معاملہ الجھ گیا ہے۔فرانس میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے نوادرات کی واپسی کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور اب سفارت خانے کے پاس کوئی نوادرات موجود نہیں۔ ترجمان کے مطابق نوادرات متعلقہ حکام کو واپس بھیجے جا چکے ہیں، اور اگر بلوچستان حکومت کو اس حوالے سے مزید معلومات درکار ہیں تو وہ اسلام آباد میں مرکزی حکومت سے رابطہ کرے۔دوسری جانب بلوچستان کے سیکریٹری ثقافت و آثارِ قدیمہ سہیل الرحمن بلوچ نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ نوادرات 2006-2007 میں بلوچستان سے فرانس اسمگل کیے جا رہے تھے جہاں ایئرپورٹ پر انہیں پکڑا...
    بلوچستان حکومت کی طرف سے نوادرات سے متعلق مراسلہ ارسال کرنے کے بیان پر فرانس میں سفاتخانہ پاکستان کا بیان سامنے آگیا۔فرانس میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ 18 سال قبل پکڑے گئے بلوچستان کے نوادرات کو سفارت خانہ رواں سال کے اوئل میں پاکستان واپس بجھوا چکا ہے۔ واضح رہے کہ سیکریٹری ثقافت وآثار قدِیمہ سہیل الرحمان بلوچ نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلوچستان کے آثارِ قدیمہ 07-2006ء میں فرانس اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران فرانسسی ایئرپورٹ پر پکڑے گئے تھے جنہیں فرانسسی حکومت نے 2019ء میں فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کر دیا تھا۔سہیل الرحمان بلوچ کا کہنا ہے کہ سفارتخانے نے وہ نوادرات ابھی تک بلوچستان کو واپس نہیں...
    علامتی فوٹو  فرانس میں 18سال قبل پکڑے گئے بلوچستان کے نوادرات ابھی تک صوبے کو واپس نہیں مل سکے، بلوچستان کے محکمۂ  ثقافت وآثارِ قدیمہ نے فرانس میں پاکستانی سفارت خانے میں موجود نوادرات واپس منگوانے کے لیے مراسلہ لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکریٹری ثقافت وآثار قدِیمہ سہیل الرحمان بلوچ نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ بلوچستان کے آثارِ قدیمہ 2006-2007ء میں فرانس  اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران فرانسسی ایئرپورٹ پر پکڑے گئے تھے جنہیں فرانسسی حکومت نے 2019ء میں فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کر دیا تھا۔ سہیل الرحمان بلوچ نے مزید بتایا کہ پاکستانی سفارت خانے نے وہ نوادرات ابھی تک بلوچستان کو واپس نہیں کیے ہیں، محکمۂ آثار قدیمہ نے ان نوادرات...
    اپنے بیان میں گورنر مندوخیل نے اس بات پر زور دیا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کو محرم کے دوران عوام کے تحفظ اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے متحرک اور چوکس رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے تمام ضلعی انتظامیہ کو محرم الحرام کے دوران سخت حفاظتی انتظامات پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عبادت گاہوں، امام بارگاہوں اور جلوسوں کے ارد گرد سیکورٹی بڑھانے کے انتظامات کریں اور متعلقہ ادارے ایک دوسرے کے ساتھ مربوط روابط بڑھائیں۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کسی بھی ممکنہ مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے ہمہ وقت چوکس رہیں اور خود حفاظتی انتظامات کی کڑی نگرانی کریں تاکہ عاشورہ اور جلوسوں کیلئے...
    ایف سی بلوچستان (نارتھ) ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، شیعہ و سنی علما کرام، تاجر برادری اور دیگر شعبہ زندگی کے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر محرم الحرام میں تمام حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دی گئی جب کہ شرکا نے محرم الحرام میں  جلوسوں اور اجتماعات کے پرامن انعقاد کے لیے اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ آئی جی ایف سی (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں بھرپور حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے۔ محرم الحرام میں پرامن حالات کو قائم کرنے...
    بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز لائن پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے دوران 16 سالہ نوجوان جاں بحق، سات افراد زخمی جبکہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں 2 حملہ آور ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق مستونگ بازار میں 20 سے زائد مسلح افراد نے لیویز لائن پر حملہ کیا، اس دوران مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ لیویز لائن میں موجود لیویز اہلکاروں اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، زخمی ہونے والے حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے تھے، حملہ آور آماچ پہاڑی سلسلے میں فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔مسلح افراد نے لیویز لائن کے احاطے میں کھڑی کئی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔واقعے...
    ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چاروں صوبائی ہائیکورٹس اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کی تعیناتی کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے۔ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس جنید غفار کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، جسٹس عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ، جسٹس روزی خان کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔اسلام آباد، سندھ اور بلوچستان کی ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کے دوران اعتراض اٹھادیا، اور کہا کہ...
    کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی ۔2025 )بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل کے دفتر اور بینکوں پر حملہ کیا ہے پولیس حکام کے مطابق ان حملوں میں اب تک کم از کم ایک بچہ ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں ڈی ایس پی مستونگ محمد یونس مگسی نے بتایا کہ مسلح حملہ آوروں نے پہلے مستونگ شہر میں تحصیل آفس پر حملہ کیا ہے.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق یونس مگسی نے بتایا کہ اس حملے کے بعد پولیس اہلکار پہنچے اور حملہ آوروں کے ساتھ مقابلہ ہوا اور مقابلے کے بعد حملہ آور تحصیل آفس سے نکل کر ایک بینک میں داخل ہوئے جہاں پولیس اہلکاروں کے پہنچنے کے بعد انہوں...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے حالیہ اجلاس میں پاکستان نے ایک اور بڑی سفارتی کامیابی حاصل کی ہے، جہاں بھارت کی جانب سے پہلگام کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش ناکام ہو گئی، اس اجلاس میں پاکستان نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ٹھوس اور ناقابل تردید شواہد پیش کیے، جنہوں نے عالمی برادری کی توجہ اس اہم مسئلے کی جانب مبذول کرائی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے طویل عرصے سے دنیا کو آگاہ کیا ہے کہ بھارت بلوچستان...
    خاتون ملزمہ نے ناز بلوچ سے 25 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا، انکار پر بھتہ خور خاتون شہناز نے دھمکیاں دیں تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ کے کوآرڈینیٹر پر فائرنگ میں ملوث بھتہ خور خاتون کو بیٹے سمیت گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ملزمہ کا شوہر اور نامعلوم ملزم فرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں رکنِ قومی اسمبلی ناز بلوچ کے کوآرڈینیٹر پر فائرنگ کا مقدمہ پاک کالونی تھانے میں درج کر لیا گیا، فائرنگ کا واقعہ 20 جون کو پیش آیا تھا، جبکہ مقدمہ 21 جون کو درج کیا گیا۔ مقدمے میں نامزد خاتون شہناز اور اس کے بیٹے خورشید کو گرفتار کر لیا گیا،...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ کے کوآرڈینیٹر پر فائرنگ میں ملوث بھتہ خور خاتون کو بیٹے سمیت گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزمہ کا شوہر اور نامعلوم ملزم فرار ہے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں رکنِ قومی اسمبلی ناز بلوچ کے کوآرڈینیٹر پر فائرنگ کا مقدمہ پاک کالونی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، فائرنگ کا واقعہ 20 جون کوپیش آیا تھا جبکہ مقدمہ 21 جون کو درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں نامزد خاتون شہناز اور اس کے بیٹے خورشید کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ شہناز کا شوہر اور ایک نامعلوم ملزم فرار ہے۔مقدمے کے مدعی، کورآڈینیٹر وقار عظیم کے مطابق کچھ عرصہ قبل ملزمہ شہناز پرانا گولیمار...
    شنگھائی تعاون تنظیم کی بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت، پہلگام واقعے پربھارت کا موقف مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز بیجنگ:شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی جبکہ بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے،تنظیم کی وزرائے دفاع کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں بھارت پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا، بھارت نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع اجلاس کے اعلامیے میں نئی دہلی پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا، جھنجلاہٹ کاشکار بھارتی وفد نے مشترکہ اعلامیے پردستخط سے انکار کردیا۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق بھارتی وفد اعلامیے میں پاکستان کی مذمت کیلیے منتیں کرتا رہا...
    نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ—فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل انعام دینے کی سفارش واپس لیں۔ایک بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ امریکا یہود و ہنود کا دوست ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی معیشت جنگوں سے لوٹ مار اور اسلحے کی فروخت پر چلتی ہے۔ پاکستان کا صدر ٹرمپ کو نوبیل پرائز کیلئے نامزد کرنے کی سفارش کا فیصلہحکومت پاکستان نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی مداخلت سے پاکستان بھارت جنگ ٹل گئی لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت پاکستان بھارت جنگ بندی پر تو شکر گزار ہو لیکن عدم توازن کا شکار نہ ہو۔ان کا...
    لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور حکومت کی جانب سے امریکی صدر ٹرمپ کیلئے نوبل پرائز کی سفارش کرنا بلنڈر ہے۔ لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف کا ٹرمپ سے ملنا مس ٹائمنگ ہے، ماضی کی عالمی سفارتی غلطیاں نوشتہ دیوار ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر قومی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنا لا حاصل مشق ہے، زراعت کی ترقی کیلئے بجلی، گیس اور تیل سستا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بڑھتا سیاسی بحران نئے خطرات پیدا کرے گا۔ Tagsپاکستان
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خضدار( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نصیرمینگل کے صاحبزادے جاں بحق جب کہ پوتا زخمی ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان پولیس نے بتایا کہ خضدار کے پہاڑی علاقے اڑینجی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سابق وزیراعلیٰ نصیرمینگل کے بیٹے عطاء الرحمن مینگل کو قتل جبکہ پوتے کو زخمی کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈی سی خضدار کے مطابق مقتول قبائلی رہنماء عطاء الرحمن مینگل بیٹے مطیع الرحمان کے ہمراہ شکار پر گئے تھے، جہاں 30 سے زائد مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی۔ مقتول عطاالرحمان سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر محمد نصیر مینگل کے بیٹے اور جھالاوان عوامی پینل کے رہنماء میر شفیق الرحمن...
    اپنے بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کا ٹرمپ سے ملنا مس ٹائمنگ ہے، ماضی کی عالمی سفارتی غلطیاں نوشتہ دیوار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور حکومت کی جانب سے امریکی صدر ٹرمپ کیلئے نوبل انعام کی سفارش کرنا بلنڈر ہے۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کا ٹرمپ سے ملنا مس ٹائمنگ ہے، ماضی کی عالمی سفارتی غلطیاں نوشتہ دیوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر قومی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنا لا حاصل مشق ہے، زراعت کی ترقی کیلئے بجلی، گیس اور تیل سستا کرنا ہوگا۔ نائب...
    بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نصیرمینگل کے صاحبزادے جاں بحق جب کہ پوتا زخمی ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان پولیس نے بتایا کہ خضدار کے پہاڑی علاقے اڑینجی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سابق وزیراعلیٰ نصیرمینگل کے بیٹے عطاء الرحمن مینگل کو قتل جبکہ پوتے کو زخمی کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈی سی خضدار کے مطابق مقتول قبائلی رہنماء عطاء الرحمن مینگل بیٹے مطیع الرحمان کے ہمراہ شکار پر گئے تھے، جہاں 30 سے زائد مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی۔ مقتول عطاالرحمان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر محمد نصیر مینگل کے بیٹے اور جھالاوان عوامی پینل کے رہنماء میر شفیق الرحمن مینگل کے بھائی تھے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا...
    خضدار(نیوز ڈیسک)خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نصیرمینگل کا بیٹا جاں بحق جبکہ پوتا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق خضدار کے پہاڑی علاقے اڑینجی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سابق وزیراعلیٰ نصیرمینگل کے بیٹے عطاء الرحمن مینگل کو قتل جبکہ پوتے کو زخمی کردیا۔ ڈی سی خضدار کے مطابق مقتول قبائلی رہنماء عطاء الرحمن مینگل بیٹے مطیع الرحمان کے ہمراہ شکار پر گئے تھے، جہاں 30 سے زائد مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی۔ مقتول عطاالرحمان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر محمد نصیر مینگل کے بیٹے اور جھالاوان عوامی پینل کے رہنماء میر شفیق الرحمن مینگل کے بھائی تھے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ میرعطاء الرحمن مینگل پر دہشتگردوں کا حملہ...
    ٹرمپ کیلئے نوبل انعام کی سفارش کرنا بلنڈر ہے، لیاقت بلوچ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور حکومت کی جانب سے امریکی صدر ٹرمپ کیلئے نوبل انعام کی سفارش کرنا بلنڈر ہے۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کا ٹرمپ سے ملنا مس ٹائمنگ ہے، ماضی کی عالمی سفارتی غلطیاں نوشتہ دیوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر قومی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنا لا حاصل مشق ہے، زراعت کی ترقی کیلئے بجلی، گیس اور تیل سستا کرنا ہوگا۔نائب امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتا...
    پولیس کے مطابق خضدار کے علاقے اڈانچی میں مسلح افراد نے عطاء مینگل پر فائرنگ کی، جس میں وہ موقع پر ہلاک، جبکہ اسکا بیٹا مطیع مینگل زخمی ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شفیق مینگل کا بھائی اور سابق نگران وزیراعلیٰ نصیر مینگل کا بیٹا عطاء الرحمان مینگل ہلاک، جبکہ عطاء مینگل کا بیٹا مطیع الرحمان مینگل زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ وڈھ میں اڈانچی کے مقام پر ہوا ہے۔ شفیق مینگل کے بھائی کی موت پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان پر دہشتگردوں نے بزدلانہ حملہ کیا۔ واضح رہے کہ شفیق مینگل جھالاوان عوامی پینل کے...
    شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج تربت کی سرزمین پر علم، خود اعتمادی اور خدمت قوم کا نیا باب اور بلوچستان میں علم خود اعتمادی اور قومی خدمت کا پہلا گرلز کیڈٹ کالج تربت میں روشن مثال ہے۔ رپورٹ کے مطابق شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج متحدہ عرب امارات کے تعاون سے جون 2018 میں تربت میں قائم ہوا، 64 کیڈٹس پر مشتمل دوسرا بیچ کامیابی سے فارغ التحصیل ہو چکا ہے۔ یہ ادارہ صرف تعلیمی عمارت نہیں بلکہ بلوچستان کی ترقی پذیر سوچ کی عکاسی ہے، کیڈٹ آمنہ  نے کہا کہ اس ادارے نے میرے اندر وہ صلاحیتیں جگا دیں جن کا مجھے تصور بھی نہ تھا، میں اس کالج کی پریڈ کمانڈر ہوں اور ساتھیوں کے...
    میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ دہشتگرد بارکھان سے ڈیرہ بگٹی میں داخل ہونا چاہتے تھے، جسے مقامی قبائلی مسلح افراد نے روکا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں قبائلی مسلح افراد اور مبینہ دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ اور فائرنگ ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ دہشتگرد بارکھان سے ڈیرہ بگٹی میں داخل ہونا چاہتے تھے، تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے بھائی آفتاب بگٹی نے قبائلی مسلح افراد کے ہمراہ مبینہ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔ اس حوالے سے حکومت بلوچستان کے ترجمان کی جانب سے تفصیلات جاری نہیں ہوئی ہیں۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کا سلسلہ صبح 7 بجے سے جاری ہے۔ مبینہ طور پر متعدد دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں، تاہم تفصیلات جاری نہیں ہوئی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے عسکری میدان، بیانیہ کی جنگ اور سفارتی محاذ پر بھارت کو موثر اور بھرپور انداز میں شکست دی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سفارتی محاذ پر پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا، پاکستانی میڈیا نے حقائق کے ساتھ ذمہ دارانہ صحافت کی جبکہ بھارتی میڈیا نے فیک نیوز اور جھوٹ کا سہارا لیا، کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم نے مثالی یکجہتی کا مظاہرہ کیا، بھارتی بیانیہ کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا ہوا، بھارت اپنی خفت مٹانے کے لئے جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈا کر رہا ہے۔ بدھ کے روز یہاں پی...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 02 جون 2025ء ) نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مفاد پرست سیاسی قیادت اور جماعتیں طلبہ یونینز کی بحالی میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ ملک بھر کے طلبہ اپنے جمہوری حقوق کی بحالی کے لیے متحد ہوجائیں،لیاقت بلوچ نے اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی پنجاب کی لیڈرشپ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی محاذ پر کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات کے جہوری حقوق کی بحالی سے قومی سیاست کو تازہ دم، محب وطن، باصلاحیت قیادت میسر آئے گی۔جماعتِ اسلامی نے آئی جے آئی اتحادی حکومت کے ذریعے پنجاب میں طلبہ یونینز کے انتخابات کروائے لیکن متحدہ مجلسِ...
    زابد علی ریکی کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں زرعی سولرائزیشن اور بجلی چوری کی روک تھام سے متعلق بل، 2025 پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ زیر غور بل کا مقصد زرعی صارفین کو سبسڈی والی بجلی سے مرحلہ وار سولر توانائی پر منتقل کرنا ہے تاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مابین طے شدہ سولرائزیشن معاہدوں پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔ اس بل کے ذریعے زرعی صارفین کو دوبارہ غیر قانونی طور پر بجلی کے روایتی نظام سے منسلک ہونے سے روکنے، بجلی چوری کے خاتمے اور اس عمل کو قابل سزا جرم قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر...
    بلوچستان کے ضلع شیرانی میں واقع تورغر کے گھنے جنگلات میں لگنے والی شدید آگ تیسرے روز بھی مکمل طور پر قابو میں نہ آ سکی۔ 31 مئی کو بھڑکنے والی آگ نے اب تک کم از کم 500 ایکڑ جنگلاتی رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس سے مقامی حیاتیاتی نظام کو بھی سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ابتدائی طور پر آگ نشیبی علاقوں میں لگی، تاہم تیز ہواؤں اور پہاڑی ڈھلانوں کے باعث شعلے بلندی کی جانب پھیلتے چلے گئے، جس سے آگ بجھانے کی کوششیں مزید پیچیدہ ہو گئیں۔ ڈپٹی کمشنر شیرانی بہرام سلیم نے میڈیا کو بتایا کہ آگ بھڑکنے کے فوری بعد صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی...
    ویب ڈیسک:بلوچستان کے ضلع پشین میں کار سوار افراد پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو گروہوں کے درمیان پرانی اور ذاتی دشمنی پر پیش آیا۔ مخالف گروہ  کی کار پر فائرنگ  سے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے  جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی
    —فائل فوٹو ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز عبدالغفار مگسی نے بلوچستان کے 18 اضلاع کے 62 لیویز اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ بلوچستان میں 3 اضلاع کی لیویز فورس پولیس میں ضمبلوچستان حکومت نے 3 اضلاع کی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کردیا ہے۔ ڈی جی بلوچستان لیویز عبدالغفار مگسی نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ لیویز اہلکار بد عنوانی اور چیک پوسٹوں پر رشوت لینے میں ملوث پائے گئے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ایڈمن لیویز فورس میر واعظ خان کو معاملے میں انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز عبدالغفار مگسی نے کہا ہے کہ انکوائری آفیسر 15 دن میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔
    اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے نہ صرف دشمن قوتوں کو واضح پیغام دیا بلکہ خطے میں طاقت کا توازن بھی قائم رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اہل وطن کو یوم تکبیر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے نہ صرف دشمن قوتوں کو واضح پیغام دیا بلکہ خطے میں طاقت کا توازن بھی قائم رکھا۔ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے...
    محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کہا ہے کہ بلوچستان کے خضدار میں اسکول کی بس کو نشانہ بنانے کے واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ بس کے ساتھ گاڑی کو ٹکرایا گیا تھا، جسکے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس پر خودکش حملے کی تحقیقات جاری ہے۔ مبینہ حملہ آور کے اعضاء فارنزک کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں۔ محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کہا ہے کہ بلوچستان کے خضدار میں اسکول کی بس کو نشانہ بنانے کے واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ بس کے ساتھ گاڑی کو ٹکرایا گیا تھا، جس...
    بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے کلی محمد حسنی میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی، پولیس کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہوں نے پولیو ورکرز پر فائرنگ کی، مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکرز کی سیکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے شہید پولیس اہلکار کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے، فائرنگ کے اس واقعے میں پولیو ٹیم محفوظ رہی۔ بلوچستان حکومت کی جانب سے جان لیوا فائرنگ کے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی...
    پاکستان بار ہا یہ واضح کر چکا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے، حال ہی میں سانحہ جعفر ایکسپریس اور خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد بھی پاکستان کی جانب سے سامنے لائے گئے ہیں۔ تاہم دشمن باز نہیں آرہا اور اب معصوم ذہنوں پر وار کرکے پاکستان کے خلاف نفرت پھیلائی جارہی ہے، جس کے چشم کشا حقائق سامنے آگئے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ کے بعد دشمن شکست کے زخم چاٹ رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اس حوالے سے واضح کہہ چکے ہیں کہ اب انڈیا اپنی پراکسیز کے ذریعے متحرک ہوگا۔...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا فائنل آج لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے سنسنی خیز فانئل میں آج ہوم سائیڈ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، میچ مقامی وقت کے مطابق 8 بجے شروع ہوگا جبکہ ٹاس 7: 30 بجے ہوگا۔ ایونٹ کی فائنلسٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مداحوں کیلئے ایوب اسٹیڈیم میں بڑی اسکرین نصب کی جائے گی، جہاں وہ اپنی فرنچائز کو فائنل میچ دیکھ سکیں گے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ فائنل کیلئے اضافی دن رکھنے کا فیصلہ  واضح رہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی مسائل کے سبب پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد نہیں ہوسکا ہے۔
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 23 مئی 2025ء ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بلوچستان جیسے سانحات ہوتے رہے تو پاک فوج کو کہیں گے کہ مودی کا ’’ سر ‘‘ لا کر دیں، جب آپ ہمارے بچوں تک آجائیں گے، تو پھر ہم سود سمیت حساب لیں گے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سپہ سالار اور پوری قوم نے کہا کہ سویلین کو اٹیک نہیں کرنا،ہم چاہتے ہیں دونوں ممالک کے بچوں کو پڑھنے دو، لیکن جب آپ ہمارے بچوں تک آجائیں گے، تو پھر ہم سود سمیت حساب لیں گے،پھر ہم اپنی پاک فوج سے کہیں گے کہ جیسے آپ 200...
    اسلام آباد: بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی پر سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے سخت ردعمل دیا ہے۔ گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ بھارت نے بلوچستان میں دہشتگردی کی اور معصوم بچوں کی جان لی، شواہد سے واضح ہے کہ دہشتگردی کا واقعہ بھارتی پراکسیز نے مودی سرکار کے کہنے پر کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پوری سکھ کمیونٹی شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔ سکھ فار جسٹس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ معصوم بچیوں کے خون کے پیچھے مودی کا ہاتھ ہے، جو خون بلوچستان میں بہایا گیا اس کا حساب لینا چاہیے۔
    قلعہ سیف اللہ کے جنگلات میں  آگ بھڑک اٹھی ہے، ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے متحرک ہوگئی ہیں۔ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے زرغون غر کے پہاڑی سلسلے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے جونیپر کے گھنے درختوں کو اپنی لپیٹ می لے لیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ کافی رقبے تک پھیل چکی ہے تاہم تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، آگ لگنے کی وجوہات بھی معلوم نہیں ہو سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: قلعہ سیف اللہ: نایاب پرندے خطرے میں، شکار پر سخت کارروائی کا فیصلہ لیویز، پی ڈی ایم اے اور مقامی افراد روایتی طریقوں اور فائر بالز کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں...
    لیاقت بلوچ—فائل فوٹو جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی وفود مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو سفارتی محاذ پر اجاگر کریں۔اوکاڑہ میں لیاقت بلوچ نے جماعتِ اسلامی کے مقامی امیر چوہدری رضوان احمد سے اُن کے والد کے انتقال پر تعریت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی سازش بے نقاب کرنے کے لیے دنیا بھر میں وفود بھجوائےجائیں، جو مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو سفارتی محاذ پر اجاگر کریں۔نائب امیرِ جماعتِ اسلامی نے یہ بھی کہا کہ وفاق صوبوں کی شکایات کا ازالہ کرے۔
    ---فائل فوٹو  بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل نال میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں چار اہلکار شہید ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے افسوسناک واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صمند لیویز چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر معمور لیویز اہلکاروں پر پہاڑی علاقے سے مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔یاسر اقبال دشتی کے مطابق جوابی فائرنگ کافی دیر تک ہوتی رہی تاہم پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ملزمان فرار ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں چار لیویز اہلکار شہید ہو گئے، علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے جبکہ میتیں ٹیچنگ اسپتال منتقل کی جا چکی ہیں۔لیویز حکام کے مطابق واقعے...
    بلوچستان کے شہر تربت میں کالعدم تنظیم کے مسلح کارندوں اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں کالعدم تنظیم کے 2 مسلح دہشتگرد مارے گئے نجی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ تربت میں کالعدم تنظیم کے مسلح کارندوں نے رات گئے ایف سی کی چیک پوسٹ پر راکٹ داغے تھے، جس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے ملزمان کی تلاش شروع کی، آمنا سامنا ہونے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے، جسے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تربت میں فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس، لیویز، محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے...
    وفاقی وزیر برائے توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں واقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان میں مغربی دنیا کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ثابت ہوگا، جس سے لائف آف مائن یعنی 37 سالہ مدت میں 75 ارب ڈالر سے زائد کے خالص مالی فوائد کی توقع ہے۔ جمعرات کے روز قومی اسمبلی میں تحریری جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ منصوبے کی پیداوار 2 مراحل میں ہوگی۔ پہلے مرحلے کا آغاز 2028 میں ہوگا، جس میں سالانہ 3 لاکھ اونس سونا اور 2 لاکھ ٹن تانبہ پیدا کیا جائے گا۔ دوسرا مرحلہ 2034 میں شروع ہوگا، جس میں سونے کی پیداوار 5 لاکھ اونس اور تانبے کی 4 لاکھ ٹن سالانہ تک پہنچ جائے...
    بلوچستان(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے علاقے دالبندین میں ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ ایس پی عثمان سدوزئی کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید اور ڈی ایس پی محمد عابد زخمی ہوگئے۔ ایس پی نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ماراگیا اور دوسرے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔ ایس پی عثمان سدوزئی کے مطابق زخمی ڈی ایس پی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر لائیو اسٹریم کے دوران قتل، وجہ سامنے آگئی
    پشین کے علاقے بٹے زئی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو شہید کردیا ہے، ابتدائی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بٹے زئی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے بلوچستان پولیس کے سب انسپکٹر زین الدین ترین جانبر نہ ہوسکے، فائرنگ کے اس جان لیوا واقعہ کے بعد پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی ہر صورت کنٹرول کی جائے گی، بلوچستان پولیس ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق ابتدائی کارروائی میں 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، افسوسناک واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ’شہید کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صبر و...
    اپنے بیان میں علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ پی بی 40 پر مسلط نمائندے کا بلوچستان اسمبلی میں سیاسی مخالفین کیلئے توہین آمیز الفاظ کا استعمال فارم 47 کے مسلط کردہ نمائندے کی اخلاقی اقدار اور اصلیت کو عیاں کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی رہنماء و امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ فارم 47 کے نام نہاد نمائندوں نے ثابت کر دیا کہ وہ نہ صرف غیر منتخب ہیں، بلکہ تہذیب اور اخلاقی اعتبار سے گرے ہوئے ہیں۔ بلوچستان اسمبلی میں نام نہاد نمائندوں کے غیر اخلاقی ریمارکس قابل مذمت ہیں۔ عوامی حلقوں میں شکست خوردہ اور مسترد شدہ عناصر مداری بن کر عوام کا دل نہیں جیت...
    بلوچستان کے محکمہ انسدادِ بدعنوانی نے کوئٹہ میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر جعلی اسامیوں کی تشہیر کر کے عوام سے کروڑوں روپے بٹورنے والے گروہ کے سر غنہ سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا۔چھاپے کے دوران دفتر سے تقرری کے جعلی آرڈر، فراڈ کا شکار ہونے والے افراد کے دستاویزات، متعدد لیپ ٹاپ، جعلی اسٹیمپ، جعلی سرکاری خطوط اور اہم دیگر مواد برآمد کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بلوچستان عبدالواحد کاکڑ نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹر محکمۂ تعلیم کی جانب سے ایک درخواست موصول ہوئی تھی جس میں اُنہوں نے نشاندھی کروائی کہ ’تالپور فاؤنڈیشن اور راسکو ٹیسٹنگ سروس‘ کے نام سے شہر میں ٹیچنگ کی اسامیوں پر بہت بڑا عوامی فراڈ ہوا ہے۔ شہریوں کو...
    جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ—فائل فوٹو جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ دیر آید درست آید ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے پانی کی قلت و آبی ذخائر کا مسئلہ بھی حل کریں۔لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کےلیے دریاؤں کا پانی زندگی اور بقاء ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل کی باہمی منظوری کے بغیر کوئی نیا نہر منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گامشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہریں بنانے کا فیصلہ... نائب امیرِ جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر ظلم بند کرے، ان کے جائز مطالبات تسلیم کرے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مشترکہ مفادات...
    دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے وفاقی دارالحکومت میں قائم مشن کے سربراہان اور سفارت کاروں کے ایک گروپ کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا، انہوں نے پاکستان کے خلاف بھارتی غلط معلومات کی مہم کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے خطے میں امن و استحکام کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے وفاقی دارالحکومت میں قائم مشن کے سربراہان اور سفارت کاروں کے ایک گروپ کو پہلگام حملے کے بعد ابھرتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق آمنہ بلوچ نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا، انہوں نے پاکستان کے خلاف بھارتی...
    سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اسلام آباد میں قائم مشن کے سربراہان اور سفارت کاروں کے ایک گروپ کو پہلگام حملے کے بعد ابھرتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پانی روکنے کا فیصلہ اعلان جنگ تصور کیا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ جاری دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق آمنہ بلوچ نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف بھارتی غلط معلومات کی مہم کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے خطے میں امن و استحکام کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے۔ سیکریٹری خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کو اس کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مسترد کیا...
    پاکستان نے بھارتی اقدامات کے جواب میں فیصلوں پر عالمی برادری کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا۔دفتر خارجہ میں غیر ملکی سفارتی مشنز کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر بریفنگ دی گئی، 30 سے زائد غیر ملکی مشنز کے سربراہان، نمائندے بریفنگ میں شریک تھے۔سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی جانب سے سفارتی مشنز کو بریفنگ دی گئی، آمنہ بلوچ نے پہلگام حملے کے بعد پیدا صورتحال پر بریفنگ دی، سیکریٹری خارجہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے نتائج سے آگاہ کیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکریٹری خارجہ نے پاکستان کے خلاف بھارت کی گمراہ کن مہم کو مسترد کردیا اور کہا کہ  اس طرح کے ہتھکنڈے خطے میں امن و استحکام کی راہ میں رکاوٹ...
    اسلام آباد:  وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہےکہ پاکستان بھارت کےکسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کی پوزیشن میں ہے، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ابھینندن کی شکل میں دیا گیا جواب بھارت کو یاد ہوگا۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ کلبھوشن جیسا ایک اور بندہ پاکستان نے ایران افغان سرحد پر پکڑا ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، بھارت کی سرپرستی میں بلوچستان میں دہشت گردی ہورہی ہے، جو کچھ جعفر ایکسپریس واقعہ میں ہوا سب کو پتہ ہےعلیحدگی پسندوں کو بھارت نے پناہ دی ہے، بلوچستان کے علیحدگی پسند بھارت میں جاکر علاج کراتے ہیں، ٹی ٹی پی کی دہشت گردی کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ پاکستان بھارت کےکسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کی پوزیشن میں ہے، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ابھینندن کی شکل میں دیا گیا جواب بھارت کو یاد ہوگا۔ایک  انٹرویو میں خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ کلبھوشن جیسا ایک  اور  بندہ پاکستان  نے ایران افغان سرحد پر پکڑا ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، بھارت کی سرپرستی میں بلوچستان میں دہشت گردی ہورہی ہے، جو کچھ جعفر ایکسپریس واقعے میں ہوا سب کو پتا ہےعلیحدگی پسندوں کو بھارت نے پناہ دی ہے، بلوچستان کے علیحدگی پسند بھارت میں جاکر علاج کراتے ہیں، ٹی ٹی پی کی دہشت گردی کے تانے بانے...
    بلوچستان(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشتگردوں نے پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ نجی چینل کے مطابق دہشتگردی کا یہ افسوس ناک واقعہ ضلع مستونگ میں پیش آیا، جہاں لیویز کے اہلکار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ مستونگ میں فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاروں اور زخمی کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی، اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ واضح رہے کہ جون 2024 میں بھی بلوچستان کے سرحدی...
    بلوچستان میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے حکومت بلوچستان نے اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا ہے، تعلیم سے محروم بچوں کو اسکول لانے اور غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائیوں کا عمل بھی تیز کردیا گیا۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن منیر احمد نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سال 2024 میں ایجوکیشن فیلڈ آفیسرز کی جانب سے مانیٹرنگ عمل میں لائی گئی، جس میں طلبا کی اسکولوں میں موجودگی، اسکولوں کی حالت، اساتذہ کی دستیابی سمیت دیگر امور زیر غور رہے۔ ’یہ پہلی مرتبہ ہے کہ تمام اسکولوں کی مکمل مانیٹرنگ کی گئی۔ اس دوران عملے کی جانب سے 15270 اسکولوں میں 27490 دورے کیے گئے، ان دوروں کے دوران ہمارے...
    ڈھاکہ(نیوز ڈیسک) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 15سال کے تعطل کے بعد سفارتی مذاکرات بحال ‘ڈھاکا میں خارجہ سیکریٹریز کی سطح پر مشاورت کا چھٹا دور‘ باہمی تعاون کے نئے امکانات پر غور کیا گیا۔ سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے چیف ایڈوائزر محمد یونس اور مشیر خارجہ ایم ڈی توحید حسین سے بھی ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈھاکا میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بنگلہ دیشی ہم منصب جاشم الدین سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی‘ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس پدما میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹریز کی سطح پر مشاورت کا چھٹا دور ہوا جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے خارجہ سیکرٹریز نے وفود کے ہمراہ شرکت کی۔ ملاقات میں سیاسی‘معاشی‘ تجارتی روابط، زراعت،...
    راولپنڈی: تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو کیسے دیں گے؟ یہ سب کا سب جھوٹ ہے، شہباز شریف سے بڑا جھوٹا کوئی نہیں۔ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں انہوں ںے کہا کہ شہباز شریف سے بڑا جھوٹا کوئی نہیں، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی جو انہوں نے لگائی ہے کتنی دیر تک دے سکتے ہیں؟ روپے کی قدر کم ہونے سے ملک پر 14 ہزار 450 ارب قرضہ بڑھا ہے مہنگائی کہاں جارہی ہے ابھی مزید مسائل کھڑے ہوں گے۔ انہوں ںے سوال اٹھایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو کیسے دیں گے؟ یہ سب کا سب جھوٹ ہے حکومت...
    وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی — فائل فوٹو  وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو منتقل کرنا خوش آئند ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزراء نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کی۔سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ موٹر وے این 25 کی تعمیر کے لیے وفاق نے رقم مختص کی ہے اور کچھی کینال فیز ٹو منصوبے کے لیے بھی وفاق نے رقم رکھی ہے۔ اب بلوچستان کے مسائل یہیں ڈسکس اور حل کیے جائیں گے، سرفراز بگٹیوزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ وزیراعظم کے حکم پر وفاقی وزراء اور سیکریٹریر آئے اور صوبے کے مسائل پر اجلاس ہوا۔ اُنہوں نے بلوچستان کے منصوبوں پر...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کے عوام کو منتقل کرنا خوش آئند قرار دیا ہے، ان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات سے آمدن بلوچستان کی اہم شاہراہ اور کچھی کینال منصوبے کی تکمیل کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزرا خالدمگسی اور جام کمال کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے بلوچستان کے عوام کے لیے یہ خیر سگالی کا اقدام ہے، وفاقی حکومت کے اقدام سے کچھی کینال کی تعمیریقینی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگوں کی طرف سے صدر...
    تیل کی قیمتیں کم ہوئیں، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے بلوچستان پرلگائیں گے: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے بلوچستان پرلگائیں گے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ایران میں 8 پاکستانیوں کوقتل کیا گیا، جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور ایرانی حکومت نے قاتلوں کر گرفتارکرکے سزادینے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ صدرمملکت کی بہتر صحت کیلئے دعا گو ہوں۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں ساڑھے سات روپے کی ریکارڈ کمی کی، بجلی قیمتیں کم...
    سٹی 42:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کو صارفین تک منتقل کرنے کی بجائےبلوچستان کی اہم شاہراہ کو دو رویہ کرنے پر لگایا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم آفس، اسلام آباد میں منعقد ہوا -اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کو صارفین تک منتقل کرنے کی بجائے اس رقم کو بلوچستان کی سب اہم شاہراہ N- 25 (چمن -کوئٹہ-قلاتـ -خضدار- کراچی شاہراہ) کو دو رویہ کرنے میں استعمال کیا جائے گا تاکہ بلوچستان کے عوام کو سفر کی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے بلوچستان پر لگائیں گے۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اس رقم سے کچھی کینال اور کوئٹہ کراچی ایم 25 بنائیں گے، بجلی پہلے ہی ساڑھے سات روپے فی یونٹ سستی کرچکے ہیں، بجلی قیمتیں کم ہونے سے معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ بجلی قیمتیں کم کرنا بہت بڑا چیلنج تھا، حالیہ کمی سے معیشت کو فائدہ پہنچے گا ۔وزیراعظم نے کہا کہ موٹر وے ایم 6 اور ایم 9 وفاق بنائے گا، سکھر تا حیدرآباد موٹروے جدید طرز پر بنے گی۔انہوں...
     اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اپریل2025ء) اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا کہ سفارت خانہ ایران،ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف غیر انسانی اور بزدلانہ مسلح واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے دہشت گردی ایک دائمی حالت زار اور پورے خطے میں ایک مشترکہ خطرہ ہے جس کے ذریعے غدار عناصر بین الاقوامی دہشت گردی کے ساتھ مل کر پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔(جاری ہے)  اس قبیح رجحان کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام ممالک کی طرف سے اجتماعی اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام اقسام کو ختم کیا جا سکے جس نے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران کے سرحدی صوبے سیستان کے ضلع مہرستان میں 8 پاکستانی شہریوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، جو ایران میں روزگار کے سلسلے میں مقیم تھے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جاں بحق 8 افراد میں سے پانچ کی شناخت دلشاد، ان کے بیٹے نعیم اور دیگر تین نوجوانوں جعفر، دانش اور ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔ دلشاد ایک مرمت کی دکان کے مالک تھے، جہاں تمام مقتولین کام اور قیام دونوں کرتے تھے۔اطلاعات کے مطابق ”حملہ آور رات کے وقت دکان میں داخل ہوئے، مقتولین کے ہاتھ پاو¿ں باندھے اور انہیں بے دردی سے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔“ایران میں 8 معصوم پاکستانیوں کے بے دردی سے قتل...
    ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی کار مکینکس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: تربت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں افغان بارڈر کے قریب مسلح افراد نے ورکشاپ میں گھس کر فائرنگ کی جس سے 8 پاکستانی کار مکینکس جاں بحق ہوگئے۔ مقتول 8 پاکستانی سیستان کے علاقے مہرستان میں ورکشاپ میں کام کرتے تھے اور ایرانی حکام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، جاں بحق پاکستانیوں کا تعلق پنجاب سے ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایرانی حملے پر دیا گیا جواب کتنا موثر ہے؟ سفارتی ذرائع کے کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد...
    تہران:ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں پاک، ایران سرحد کے قریب ایک افسوسناک واقعے میں 8 پاکستانیوں کو قتل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ مقتولین موٹر میکینکس تھے اور ان کا تعلق پاکستان کے شہر بہاولپور سے تھا۔ پاکستانی سفارت خانہ کے حکام واقعے کی تفصیلات حاصل کرنے میں مصروف ہیں اور سفارت خانے کے افسران کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ واقعہ ایک دور دراز علاقے میں پیش آیا جس کی وجہ سے ایرانی حکام کی جانب سے تاحال کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔ لاشوں کی شناخت اور تصدیق کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق مبینہ طور پر...
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں کوئٹہ کو خطرناک دہشتگردی سے بچا لیا گیا، سی ٹی ڈی بلوچستان پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مستونگ روڈ پر نیو سریاب کی حدود میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے باعث تین پولیس اہلکاروں کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔ شاہد رند کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں...
    فائل فوٹو۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق  سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، مارے گئے دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کیخلاف تمام سازشوں کو ناکام بنانے کیلیے پرعزم ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرضلع کیچ کے علاقے...
    گوادر: بلوچستان کے علاقے گوادر میں بس میں سوار 6 مسافروں کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گوادر کے علاقے کلمت میں نامعلوم مسلح افراد نے بس میں سوار مسافروں کا اتار کر ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ جاں بحق ہونے والے بدقسمت افراد میں سے ایک شخص کا تعلق ملتان سے بتایا جا رہا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افراد کراچی جا رہے تھے۔ مزید پڑھیں: بلوچستان؛ درہ بولان میں لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکا واضح رہے کہ چند روز قبل بلوچستان کے علاقے منگچر...
    فرانس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے طب، انفارمیشن ٹیکنالوجی، قانون، انتظام، فیشن، مہمان نوازی کی صنعت، آرٹ اور ثقافت کے شعبوں میں پاکستانی نژاد پیشہ ور افراد اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں سے ایک پرجوش ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بحث کا محور پاکستانی تارکین وطن کے درمیان نیٹ ورکس اور شراکت داری کو فروغ دینا تھا۔ ‎سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے فرانس میں پاکستانی نژاد پیشہ ور افراد کی مہارت، اختراعات اور ثقافتی اثر و رسوخ کی تعریف کی اور پاکستان اور فرانس کے درمیان روابط کو فروغ دینے میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے فرانس میں پاکستان کے سفارتخانے کے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے ان کوششوں کو...
    اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد رؤف عطا نے امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اتفاق کیا کہ بلوچستان کی بگڑتی صورتحال پر وسیع البنیاد قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ سپریم کورٹ بار کے اعلامیے کے مطابق جے یو آئی (ف) بلوچستان کے صوبائی امیر، سینیٹر مولانا عبدالواسع اور صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر، میر عطا اللہ لانگو بھی موجود تھے۔ یہ ملاقات سینیٹر مولانا عبدالواسع کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ گفتگو کا محور صوبے میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال تھی۔ ملاقات...
    اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد رؤف عطا نے امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اتفاق کیا کہ بلوچستان کی بگڑتی صورتحال پر وسیع البنیاد قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ سپریم کورٹ بار کے اعلامیے کے مطابق جے یو آئی (ف) بلوچستان کے صوبائی امیر، سینیٹر مولانا عبدالواسع اور صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر، میر عطا اللہ لانگو بھی موجود تھے۔ یہ ملاقات سینیٹر مولانا عبدالواسع کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ گفتگو کا محور صوبے میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال تھی۔ ملاقات...
    قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلئے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے امن و امان پر خصوصی توجہ دینے اور قومی معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کو ناگزیر قرار دے دیا ہے۔لاہور میں گورنر ہاوس پنجاب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور تمام جماعتوں کو دہشت گردوں سے مقابلے کیلئے متحد ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو ملک و قوم کیلئے ایک جگہ پر جمع ہونا ہوگا، اپوزیشن کو سیاست کرنی ہے تو وہ...
    لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے امن و امان پر خصوصی توجہ دینے اور قومی معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کو ناگزیر قرار دے دیا ہے۔ لاہور میں گورنر ہاؤس پنجاب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور تمام جماعتوں کو دہشت گردوں سے مقابلے کیلیے متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو ملک و قوم کیلیے ایک جگہ پر جمع ہونا ہوگا، اپوزیشن کو سیاست کرنی ہے تو وہ عوامی ایشوز پر بات کرے کیونکہ اب وقت ہے کہ ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں۔ بلاول بھٹو نے...