Jang News:
2025-11-03@10:02:55 GMT

بلوچستان کے 18 اضلاع کے 62 لیویز اہلکار معطل

اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT

بلوچستان کے 18 اضلاع کے 62 لیویز اہلکار معطل

—فائل فوٹو

ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز عبدالغفار مگسی نے بلوچستان کے 18 اضلاع کے 62 لیویز اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

بلوچستان میں 3 اضلاع کی لیویز فورس پولیس میں ضم

بلوچستان حکومت نے 3 اضلاع کی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کردیا ہے۔

ڈی جی بلوچستان لیویز عبدالغفار مگسی نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ لیویز اہلکار بد عنوانی اور چیک پوسٹوں پر رشوت لینے میں ملوث پائے گئے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ایڈمن لیویز فورس میر واعظ خان کو معاملے میں انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز عبدالغفار مگسی نے کہا ہے کہ انکوائری آفیسر 15 دن میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

فیصل آباد: موٹر وے پر پولیس وین کی ٹرک سے ٹکر، 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی

—فائل فوٹو 

فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے قریب موٹر وے پر پولیس وین ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کا تعلق ملتان پولیس سے ہے۔

پولیس اہلکار لاہور میں میچ سیکیورٹی کی ڈیوٹی کے بعد واپس آ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔

جاں بحق پولیس اہلکاروں کی لاشوں و زخمی اہلکاروں کو اسپتال متنقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خانپور ڈیم آلودہ پانی فراہمی کیس میں ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو نوٹس
  • موٹروے پر پولیس وین کی ٹرک سے ٹکر، 2 اہلکار جاں بحق
  • سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، اہلکار جاں بحق ،2 زخمی
  • کراچی ،ای چالان کے بعد اہلکار تبادلے کرانے لگ گئے
  • فیصل آباد: موٹر وے پر پولیس وین کی ٹرک سے ٹکر، 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا سنجاوی میں 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان
  • پنجگور، لیویز فورس کے پولیس میں انضمام کیخلاف اہلکاروں کا احتجاج
  • بلوچستان میں 142 سال پرانی لیویز فورس کیوں ختم کی گئی؟
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا شہید ایس ایچ او کے اہلِ خانہ سے تعزیت، اعزازات اور مالی امداد کا اعلان
  • سانحہ بھاگ میں شہید ایس ایچ او کے اہل خانہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی تعزیت، اعزازات کا بھی اعلان