بلوچستان کے زرعی شعبے میں سولرائزیشن اور بجلی چوری کی روک تھام سے متعلق بل پر سفارشات منظور
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
زابد علی ریکی کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں زرعی سولرائزیشن اور بجلی چوری کی روک تھام سے متعلق بل، 2025 پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
زیر غور بل کا مقصد زرعی صارفین کو سبسڈی والی بجلی سے مرحلہ وار سولر توانائی پر منتقل کرنا ہے تاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مابین طے شدہ سولرائزیشن معاہدوں پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔
اس بل کے ذریعے زرعی صارفین کو دوبارہ غیر قانونی طور پر بجلی کے روایتی نظام سے منسلک ہونے سے روکنے، بجلی چوری کے خاتمے اور اس عمل کو قابل سزا جرم قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر زراعت کس بات پر آمنے سامنے آگئے؟
بل میں ان تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے جو سولر نظام کی مؤثر تنفیذ اور توانائی کے شعبے میں شفافیت کے لیے ضروری ہیں۔
اجلاس کے دوران کمیٹی اراکین نے بل کی شقوں پر تفصیلی غور کیا اور اپنی سفارشات پیش کیں، اراکین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ قانون صوبے میں توانائی کی پائیداری، سبسڈی کے بوجھ میں کمی اور بجلی کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام کے لیے انتہائی اہم ہے۔
قائمہ کمیٹی کی سفارشات کو شامل کرنے کے بعد بل کو منظوری کے لیے صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ
اجلاس میں کمیٹی کے اراکین جناب میر اصغر رند، جناب فضل قادر مندوخیل، فرح عظیم شاہ اور اُم کلثوم نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکریٹری بلوچستان اسمبلی جناب طاہر شاہ کاکڑ، سیکریٹری توانائی جناب داؤد خان بازئی، اسپیشل سیکریٹری اسمبلی عبدالرحمٰن اور ایڈیشنل سیکریٹری قانون جناب سعید اقبال بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بجلی چوری بلوچستان پائیداری توانائی زرعی سولرائزیشن سبسڈی قائمہ کمیٹی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بجلی چوری بلوچستان پائیداری توانائی زرعی سولرائزیشن سبسڈی قائمہ کمیٹی بجلی چوری کے لیے
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :