شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے حالیہ اجلاس میں پاکستان نے ایک اور بڑی سفارتی کامیابی حاصل کی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے حالیہ اجلاس میں پاکستان نے ایک اور بڑی سفارتی کامیابی حاصل کی ہے، جہاں بھارت کی جانب سے پہلگام کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش ناکام ہو گئی، اس اجلاس میں پاکستان نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ٹھوس اور ناقابل تردید شواہد پیش کیے، جنہوں نے عالمی برادری کی توجہ اس اہم مسئلے کی جانب مبذول کرائی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے طویل عرصے سے دنیا کو آگاہ کیا ہے کہ بھارت بلوچستان میں بدامنی، دہشت گردی اور شورش کو ہوا دے کر خطے کے امن کو سبوتاڑ کر رہا ہے اب ہمارے پاس ایسے شواہد موجود ہیں جو صرف الزامات نہیں بلکہ ٹھوس حقائق پر مبنی ہیں اور عالمی برادری کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر اس بین الاقوامی فورم پر یہ شواہد پیش کرنے کے لیے تیار ہے جو سچائی اور انصاف کی قدر کرتا ہے ہم چاہتے ہیں کہ عالمی طاقتیں بلوچستان میں بھارتی کردار کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور امن کے قیام میں پاکستان کا ساتھ دیں۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا اور بلوچستان کی سرزمین کو غیر مستحکم کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میر سرفراز بگٹی میں پاکستان پاکستان نے وزیر اعلی
پڑھیں:
پاکستانی اور ترک وزرائے خارجہ کی غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ ہاکان فدان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے غزہ پر اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کی۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔انہوں نے فوری اور بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی، اور اسرائیلی کارروائیوں میں جاری استثنا کے خاتمے پر زور دیا، غزہ کی حالیہ صورتحال پر بھی پاکستان اور ترکیہ مسلسل رابطے میں ہیں اور انسانی بحران کے حل کے لیے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی اور ترک وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ پاکستان اور ترکیہ تاریخی برادرانہ تعلقات کے حامل ممالک ہیں، جو دفاع، تجارت، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں قریبی تعاون رکھتے ہیں، دونوں ممالک اکثر بین الاقوامی اور علاقائی امور پر ہم آہنگ موقف اپناتے ہیں، بالخصوص مسلم امہ کو درپیش چیلنجز میں مشترکہ کردار ادا کرتے ہیں۔