اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، اور کشمیر میں بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدش
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ۔
جبکہ 27 اور 28 جون کو موسی خیل ،بارکھان،خضدار،قلات، دادو اور قمبر شہداد کوٹ میں مقامی / بر ساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ،چارسدہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔جبکہ 27 اور 28جون کو سکھر،لاڑکانہ ،میر پور خاص ،حیدرآباد اور کراچی کے نشیبی علا قے بھی زیر آب آنے کا اندیشہ۔
آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔ • شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔
جمعرات کے روز جنوب مشر قی /شمال مشر قی سندھ، پنجاب، کشمیر ، خیبرپختونخوا، اور شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
جمعه کے روز کشمیر ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد ، پنجاب، سندھ اور شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران چند مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب ، خیبرپختونخوا ،اسلام آباد ، کشمیر اورشمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: قصور 71، اوکاڑہ 67، شیخوپورہ 54، جوہرآباد 49، سرگودھا سٹی 45، ملتان ایئرپورٹ 43، بہاولنگر اور ساہیوال 37، چکوال 36، اسلام آباد (بوکرہ 35، گولڑہ، ایئرپورٹ 29، زیرو پوائنٹ 23)
راولپنڈی (پیرویداہی 34، شمس آباد 18)، لاہور ایئرپورٹ 34، حافظ آباد اور خان پور 29، نارووال 25، رحیم یار خان 24، لاہور سٹی 23، فیصل آباد، خانیوال 17، گجرات سے ملتان سٹی 11، منگلا 10، جہلم 09، اٹک اور نور پور تھل 07، منڈی بہاؤالدین، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 05، مری 02، گوجرانوالہ 01، خیبرپختونخوا: مالم جبہ 69، پاراچنار 23، چراٹ 15، سیدو شریف 10، لوئر دیر، تخت بائی ، کاکول 05، بالاکوٹ 04، کشمیر: راولاکوٹ 11، مظفر آباد ایئرپورٹ 10، مظفر آباد سٹی 06، گڑھی دوپٹہ 03، بلوچستان: بارکھان میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دالبندین، سبی ، جیکب آباد 46، نوکنڈی ،روہڑی اور موہنجو داڑو میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسلام ا باد شمال مشرقی کے باعث چمک کے
پڑھیں:
بارش نے میچ کا نتیجہ بدل دیا، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت کی پاکستان پر 2 رنز سے فتح
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دلچسپ مقابلہ بارش کے باعث ادھورا رہ گیا۔
محمد عباس کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت نے مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنائے۔
پاکستانی بولنگ کی کارکردگی
پاکستان کے محمد شہزاد نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے 2 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تاہم بھارتی بیٹرز نے جارحانہ کھیل جاری رکھا۔
پاکستانی اننگز اور بارش کی مداخلت
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنا لیے تھے کہ اچانک بارش شروع ہوگئی۔ میچ کو عارضی طور پر روکا گیا، لیکن بارش نہ رکنے کے باعث کھیل دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔
میچ کے اختتام پر ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت کو 2 رنز سے فاتح قرار دیا گیا، یوں بارش نے پاکستان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں