دی نیوز اور جنگ کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں ایجوکیشن ایکسپو
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
—سوشل میڈیا ویڈیو گریب
دی نیوز اور جنگ کے زیرِ اہتمام ایجوکیشن ایکسپو 2025ء کا اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کی بڑی تعدادنے مستقبل میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے رہنمائی حاصل کی۔
ملک میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ کے لیے اسلام آبادمیں دی نیوز اور جنگ کے زیرِ اہتمام ایکسپو میں 27 سے زائد اسٹالز لگائے گئے۔
ایکسپو میں ملکی اور غیر ملکی تعلیمی ادارےشریک ہوئے، طلبہ کی بڑی تعداد کو مختلف یونیورسٹیز میں داخلے کے لیے ایک چھت تلے رہنمائی فراہم کی گئی۔
اس موقع پر طلبہ کو تفریح کا موقع فراہم کرنے کے لیے مصوری کے مقابلے کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں طلبہ نے پیٹنگز بنا کر ایکسپو کو چار چاند لگا دیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر کی راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست کا انعقاد کیاگیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ سے کھل کر بات چیت کی اور سوال و جواب کا خصوصی سیشن ہوا طلبہ کی طرف سے اس سیشن کی بھرپور پزیرائی اور قومی جذبے کا اظہار کیا ہے ۔ طلبہ نے افواج پاکستان سے بھرپور یکجہتی کا اعلان کیا۔ طلبہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا"ایسی نشست کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔" وطن دشمن عناصر جتنی بھی کوشش کر لیں مگر نوجواں نسل کو اپنی افواج سے دور نہیں کر سکتے، طلبہ نے کہا کہ افواج ہم سے ہیں اور ہم افواج سے ہیں پاکستان کیخلاف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کیخلاف ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔