Jang News:
2025-11-10@15:20:15 GMT

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش، بجلی غائب

اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش، بجلی غائب

فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کے بعد مختلف علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی۔

سرجانی ٹاؤن، ملیر، نارتھ کراچی، آئی آئی چند ریگر روڈ، گلشن حدید، گڈاپ اور اطراف کے علاقوں میں بادل برسے۔

کلفٹن، ڈیفنس، اسکیم 33، نارتھ ناظم آباد، ماڈل کالونی، صفورا، کورنگی، لانڈھی اور سعدی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوش گوار ہوگیا۔

بارش کے بعد ایف بی ایریا، کلفٹن اور ڈیفنس کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علاقوں میں

پڑھیں:

کراچی تاریخ کے بدترین بجلی کے بحران کی زد میں ہے، روشنیوں کا شہر اندھیر نگری بن گیا، عتیق میر

ایک بیان میں چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ علاقے میں تیس تا چالیس فیصد صارفین کی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کی سزا 70 فیصد بل ادا کرنیوالے صارفین کو بھی دی جاری ہے اور انھیں تمام دن بجلی سے محروم رکھا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کراچی میں بجلی لوڈشیڈنگ کے بحران کو صنعتی اور تجارتی لحاظ سے تباہ کن اور معاشی ترقی میں اہم رکاوٹ قرار دیتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس کا فوری تدارک اور قابلِ قبول حل تلاش کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی تاریخ کے بدترین بجلی کے بحران کی زد میں ہے، روشنیوں کا شہر اندھیر نگری بن گیا، طویل دورانئے کی لوڈشیڈنگ سے کاروبار شدید متاثر ہوگئے، کے الیکٹرک اور بجلی چوروں کے درمیان دھینگا مشتی کا سلسلہ جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ بجلی کی ناقابل برداشت قیمتوں اور بلوں میں شامل غیر منصفانہ ٹیکسوں کے بدترین اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں، کم وسائل کے حامل صارفین کیلئے موجودہ نرخ پر بجلی کا استعمال مشکل ترین ہوگیا ہے، بھاری بلوں کی ادائیگی کی سکت سے محروم صارفین میں ناجائز کنکشنز اور کنڈوں کا استعمال بڑھ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے عملے کیلئے جس کی روک تھام ممکن نہیں رہی، اب لازم ہے کہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر مہنگی بجلی کے داموں کو مناسب سطح پر لانے کے اقدامات کرے۔ انھوں نے حکومت کو یاددہانی کرواتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے پہلے حکمران عوام کو دو سو اور تین سو یونٹس مفت بجلی دینے کے وعدے کررہے تھے اب پیسوں سے بھی دستیاب نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ علاقے میں تیس تا چالیس فیصد صارفین کی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کی سزا 70 فیصد بل ادا کرنیوالے صارفین کو بھی دی جاری ہے اور انھیں تمام دن بجلی سے محروم رکھا جارہا ہے۔ انھوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں میں شدید مندی کے ساتھ بجلی کی عدمِ فراہمی نے رہا سہا کاروبار بھی تباہ کردیا ہے جو کہ مجموعی ملکی معاشی صورتحال کے کیلئے انتہائی تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی تاریخ کے بدترین بجلی کے بحران کی زد میں ہے، روشنیوں کا شہر اندھیر نگری بن گیا، عتیق میر
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • کراچی، سائیٹ ایریا میں بجلی کا تار چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے شخص جاں بحق
  • کراچی میں رینجرز کی کارروائی، 5 ملزمان گرفتار
  • کراچی: رینجرز کی خفیہ معلومات پر کارروائی، 5 ملزمان گرفتار
  • بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 5 ریکارڈ
  • کراچی کےمختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ و مالِ مسروقہ برآمد
  • کراچی: مخلتف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ و مالِ مسروقہ برآمد
  • پولیس نے مختلف علاقوں سے 30ملزمان کو دھر لیا
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو زخمی