data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:ملک کے کئی علاقوں میں جاری شدید گرمی کے زور کو ہواؤں اور بارشوں نے بالآخر توڑ دیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں کے دوران مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس نے موسم کو خوشگوار بنانے کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں میں سیلابی کیفیت کے خدشات بھی پیدا ہوگئے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں سب سے زیادہ بارش قصور میں 71 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اوکاڑہ میں 67، شیخوپورہ میں 54 اور جوہرآباد میں 49 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اسی طرح اسلام آباد میں 35 ملی میٹر، لاہور ایئرپورٹ پر 34 اور فیصل آباد میں 17 ملی میٹر بارش نے گرمی کی شدت کو واضح طور پر کم کر دیا۔

اُدھر خیبرپختونخوا کے مالم جبہ میں 69 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جو کہ وہاں کی حالیہ سب سے بڑی مقدار شمار کی جا رہی ہے۔ کشمیر، بلوچستان اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کے مختلف سلسلے جاری رہے۔

محکمہ موسمیات نے آج رات اور کل کے لیے مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ 27 اور 28 جون کے دوران شمالی و جنوبی بلوچستان، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے کئی علاقے شدید موسلادھار بارش کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔ اس دوران گرج چمک، آندھی، جھکڑ اور بعض علاقوں میں ژالہ باری کے بھی امکانات موجود ہیں۔ اس شدید موسمی صورتحال کے باعث شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ تشویشناک صورتحال ان علاقوں میں بن سکتی ہے جہاں مقامی اور برساتی ندی نالے بہتے ہیں۔ مری، گلیات، مانسہرہ، سوات، کوہستان، نوشہرہ، راولپنڈی اور کشمیر جیسے علاقے شدید بارشوں کے باعث طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث سیاحوں کو خاص طور پر محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

اسی طرح سندھ کے شہری مراکز سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، حیدرآباد اور کراچی کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آنے کے خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں، خاص طور پر 27 اور 28 جون کو۔

کراچی میں پہلے ہی ناقص نکاسی آب کے نظام کی وجہ سے بارش کے بعد پانی جمع ہونا معمول ہے، جس کی وجہ سے روزمرہ زندگی مفلوج ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں کمزور انفرااسٹرکچر جیسے کہ بجلی کے کھمبے، گاڑیاں، سولر پینلز وغیرہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ طوفانی ہواؤں اور آندھی کے باعث روزمرہ معمولات میں خلل پڑنے کا بھی قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ اس دوران ملک کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 45 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا، جس میں سبی، دالبندین، جیکب آباد، نوکنڈی اور موہنجو داڑو شامل ہیں۔ ان علاقوں میں بارش نہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت برقرار ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات علاقوں میں سکتے ہیں ملی میٹر کے باعث

پڑھیں:

کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکو گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔

کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔

پولیس کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی حدود میں بھینس کالونی کے قریب ایک نجی یونیورسٹی کے سامنے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت جاوید عرف راول کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائمز، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا اور ماضی میں 15 سے زائد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز اور نقد رقم بھی برآمد ہوئی۔

دوسری کارروائی اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں کی گئی جہاں مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔

زخمی ملزم سہیل کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے ساتھی اکرم کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں

کراچی، پولیس اور ایس آئی یو کے ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے، 1 ڈاکو ہلاک، 3 زخمی حالت میں گرفتار

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ادھر بہادرآباد تھانے کی حدود میں کنگری ہاؤس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو گرفتار کیے گئے جن میں ایک زخمی ملزم جان شیر بھی شامل ہے۔

زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔

ایک اور کارروائی فیروز آباد پولیس اور شاہین فورس نے جیل چورنگی کے قریب مشترکہ طور پر کی جہاں مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں اور جرائم پیشہ نیٹ ورک سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکو گرفتار
  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی